ملالہ کی صدر باراک اوباما سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

ملالہ کی صدر باراک اوباما سے ملاقات

Malala-meets-Obamas-at-White-House
صدر امریکہ بارک اوباما اور خاتون اول مشل اوباما نے وائٹ ہاؤز اوول آفس میں کمسن پاکستانی تعلیمی نسوان جہد کار ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پر جذبہ شوق سے سر شار سرگرمیو ں اور انہیں تحریک پہنچانے پر ان کی ستائش کی۔ صدر بارک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر ان کے جذبہ شوق سے سرشار کام اور ان لڑکیوں کو تحریک پہنچانے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔وائٹ ہاؤز ذرائع نے کل ملاقات کے بعد یہ بتائی ۔وہائٹ ہاؤز ذرائع نے یہ بتایا کہ امریکہ پاکستان کی عوام سے ہاتھ ملارہاہے جبکہ ساری دنیا میں بہت سے لوگ ملالہ کے حوصلے اور اس کے عزم کی ستائش کر ررہے ہیں۔ خاتون اول نے بتا یا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری ہمارے لیے سب سے بہترین اقدام ہوگی نہ صرف دختران بلکہ ہماری پڑ پو تیوں ، ان کے خاندانوں، ان کے لوگوں اور ان کے ممالک کیلئے بھی یہ ایک بہترین اقدام ہوگا۔ اوباما نے آج لڑکیوں کے بین الاقوامی یوم کے موقع پر اپنے اعلان میں بتا یا کہ ساری دنیا میں ایسی لڑکیاں بھی ہیں جو اقوام کی کسی دن قیادت کریں گی لیکن ہمیں اپنی تقدیر پر فیصلے کرنے کا انہیں اختیار فراہم کرنا ہوگا۔بیان میں بتا یا گیا ہے کہ ہر بر اعظم میں ایسی لڑکیاں بھی موجود ہیں جو ہمارے تصور کے مطابق دنیا میں تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ ہم انہیں خواب دیکھنے کی آزادی کی فراہم کریں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں معاونت پر ہم ملالہ کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں۔

Malala Yousafzai meets Obamas at White House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں