پرانا شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا فلیگ مارچ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-13

پرانا شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا فلیگ مارچ

flag-march-by-police-in-Old-City
اندرون ہفتہ دسہرہ بتکماں ،درگا پوجا، عیدالاضحی کے علاوہ دیگر تہواروں کے پیش نظرپرانا شہر ساؤ تھ زون کے
حدود کے تمام علاقوں باالخصوص حساس علاقوں میں آج ڈی سی پی ساؤ تھ زون ترون جوشی کی نگرانی میں بی ایس ایف پلاٹونس ،اسپیشل فورس پولیس کے علاوہ دیگر پولیس پلاٹونس نے مارچ کرتے ہوئے شہر میں امن وامان قائم رکھنے کا پیغام دیا۔مذکورہ فلیگ مارچ ساؤتھ زون کے مختلف علاقوں بشمول چارمینار ، مدینہ بلڈنگ،حسینی علم،دودھ باؤلی شاہ علی بنڈہ، فلک نما،تالاب کٹہ،مغلپورہ ،عیدی بازار ،بندنا کہ سنتوش نگر،قادری چمن،کے علاوہ دیگر علاقوں میں کیا گیا ۔اسٹنٹ کمشنر ان پولیس بشمول سنتوش نگر،فلک نما کے علاوہ متعلقہ انسپکٹران پولیس موجود تھے۔ اس اچانک فلیگ مارچ سے مذکورہ علاقوں کے عوام میں سنسنی پیداہوگئی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی پی ساؤتھ زون ڈاکٹر ترون جوشی نے کہا کہ ہفتہ بھر میں بلا لحاظ مذہب وملت تقریبا 4تا5عید تہوار کے پیش نظر پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فلیگ مارچ کا انقعاد عمل میں لایا ہے ۔تاکہ شہروں میں اس بات کا احساس ہوکہ پولیس مذکورہ عید تہواروں کے پیش نظر نہ صرف عوام کے درمیان ہے۔ بلکہ سخت چوکسی اختیارکئے ہوئے ہے ۔ڈی سی پی نے بتایا کہ اسطرح کے فلیگ مارچ کی وجہہ سے نہ صرف شہریوں میں اطمینان پایا جائیگا بلکہ شر پسند عناصر میں بھی خوف پایا جائیگا ۔ڈی سی پی نے کہا کہ پولیس عملہ ممکنہ حد تک حالات کو پرامن رکھنے کا خواہاں ہے ، چنانچہ عید وتہواروں کے موقع پر کسی بھی طرح کے فرقہ ورارنہ تشدد کو پولیس برداشت نہیں کریگی ۔شرپسند عناصر چاہے کسی بھی رتبہ کے حامل کیوں نہ ہوں اس طرح کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا خوف وخطر اپر امن انداز میں یہ عید وتہوار منائیں ۔اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شر پسند عناصر کے نا پاک عزائم کو ناکام بنایاجائے۔ فلیگ مارچ کے دوران گھڑ سوار پولیس بھی موجود تھی۔

flag-march by police in Old City

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں