صدر جمہوریہ نے مجوزہ دورہ بہار کو مختصر کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-11

صدر جمہوریہ نے مجوزہ دورہ بہار کو مختصر کر دیا

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج ایک طرف جہاں اپنے دورہ بہار کو دو روزہ کی جگہ یک روزہ کردیاتاکہ ان کاپروگرام پٹنہ میں بی جے پی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندرمودی کی 27اکتوبر کی مجوزہ''ہونکارریلی سے متصادم نہ ہو،وہیں جنتادل (یو)نے اس پراپناردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی اور نریندرمودی''ہرمعاملے پرتنازعہ پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں''۔صدرمکھرجی نے بی جے پی کی درخواست پر ہی اپنے بہاردورہ کے پرواگرم میں تبدیلی کی ہے پہلے ان کا 26-27کابہار دورہ کا پروگرام تھا جبکہ اب وہ26اکتوبر کو آکراسی روز واپس ہوجائیں گے کیونکہ 27اکتوبر کو پٹنہ میں مسٹرمودی کی ''ہونکارریلی''کاپروگرام ہے۔جنتادل(یو)کے صدر شردیادونے اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے ہم بی جے پی جنتادل(یو)کی ہرمعاملے پرتنقید کررہی ہے اورغیرضروری طورپرتنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔مودی کی ریلی کے تعلق سے مسٹریادونے کہاکہ جمہوریت میں ہرایک کوکہیں بھی آنے جانے اورریلی کرنے کاحق حاصل ہے لیکن بی جے پی اس معاملے پرغیرضروری تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔جنتادل (یو)کے راجیہ سبھارکن علی انورنے بھی کہا ہے کہ صدرکے پروگرام تبدیلی میں حکومت بہار کاکوئی عمل دخل نہیں ہے۔

President Pranab Mukherjee cuts short Bihar visit by a day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں