Muzaffar Nagar stress again
ضلع کے پچنداروڈ پر موٹرسیکل پر سوار دوافرادنے ایک نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیاجس کے بعدمقامی افراد نے احتجاج کیااور سنگباری کی۔28سالہ عابدکوکل شام نامعلوم اشرارنے گولی مار کرہلاک کردیاتھا۔دواپنی ہیرڈریسنگ شاپ سے گھرواپس آرہاتھا۔اس واقعہ پرمقامی افرادوہاں پرجمع ہوگئے اورانھوں نے احتجاج شروع کردیا۔سینئرپولیس عہدیداروں کوموقع پر بھیجادیا اورصورتحال قابو میں بتائی جارہی ہے۔شہرمیں سکیوریٹی کوسخت کرنے کے لئے نیم فوجی دستوں کوتعینات کیاگیاہے۔اسی دوارن ریاست کے ڈائرکٹرجنرل پولیس(استغاشہ)وجئے کمار نے ضلع کادورہ کرتے ہوئے مقامی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔حالیہ ضلع میں ہوئے فساد کے سلسلہ میں200مقدمات درج کئے گئے ہیں جن کی خصوصی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات کی جاری ہیں۔ان فسادات میں49افراد ہلاک ہوئے تھے۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سینئر عہدیداروں بشمو ل سپرنٹنڈنٹ پولیس منوج جھا، پرمودسنگر،ایس پی کرائم کویتاسکسینہ،ایس کے گپتانے اس اجلاس میں شرکت کی۔خصوصی ٹیم کے عہدیداروں نے متاثرین کے بیان ریکارڈ کئے ہیں اورمقدمات کے سلسلے میں کئی شواہد بھی جمع کئے ہیں ۔اسی دوران ریاستی حکومت نے مظفرنگر ،شیاملی ،میرٹھ اورباغپت اضلاع کے فساد سے متعلق مقدمات کے لئے 16سرکاری کونسلس تشکیل دےئے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں