فرقہ پرست طاقتوں کیخلاف بائیں بازو اور علاقائی جماعتوں کا اتحاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

فرقہ پرست طاقتوں کیخلاف بائیں بازو اور علاقائی جماعتوں کا اتحاد

فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف بائیں بازو اور علاقائی جماعتوں کے درمیان نئی صف بندی ہو رہی ہے۔ تاکہ قومی سطح پر فرقہ پرستی کے خطرہ کا مقابلہ کیا جائے۔ بائیں بازو کی چار جماعتوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے، جے ڈی یو، ایس پی، بی جے ڈی، این سی پی ، جے ڈی ایس اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے 30اکتوبر کو ایک عظیم الشان کنونشن میں شرکت فیصلہ کیا ہے۔ جنتا دل یو کے سربراہ شرد یادو اور سی پی ایم لیڈر سیتا رام یچوری نے جو اس نئے اتحاد کے روح رواں ہے، پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ سیتا راہم یچوری نے کہا کہ ہندوستان کے سیکولر اور جمہوری بنیادوں کو لاحق خطرات سے نمٹنا فی الحال ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس انتخابی مفادات کی خاطر ملک بھر میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلا رہی ہے۔ ان کی ان کوششوں کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ پانچ ریاستوں کے وزرائے اعلی اس مقصد کے تحت متحد ہوگئی ہے۔ ان میں نتیش کمار اور جئے للیتا اہم رول ادا کرر ہے ہیں۔ اڑیسہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک نے بھی واضح کردیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ ملک کی ممتاز شخصیتوں اور سماجی کارکن بھی اس مہم میں شامل ہوگئی ہیں۔ بالخصوص ممتاز مؤرخ عرفان حبیب ، فلمساز شام بینیگل قابل ذکر ہیں۔

Left, regional parties align against Cong, BJP for convention against communalism

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں