مرکزی وزیر داخلہ کا دورہ - پونچھ میں ہندوستانی چوکیوں پر پاکستانی فوج کی فائرنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-23

مرکزی وزیر داخلہ کا دورہ - پونچھ میں ہندوستانی چوکیوں پر پاکستانی فوج کی فائرنگ

پاکستانی فوج نے آج جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ہندوستانی چوکیوں پر ایک ایسے وقت فائرنگ کی جب مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے ، اس علاقہ میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کر رہے تھے۔ دفاعی ترجمان کرنل آر کے پلٹانے آئی اے این ایس کو بتا یا کہ "پاکستانی فوج نے آج صبح بھمبر گلی کے حمیر پور علاقہ میں لڑائی بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان سپاہیوں نے ہمارے چوکیوں کو نشانہ بنانے مارٹرس ، خودکار اسلحہ اور چھوٹے اسلحہ استعمال کئے۔ ہمارے سپاہیوں نے مساوی کیبلز کے اسلحہ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ فائرنگ آج صبح 10بج کر 45منٹ شروع ہوئی اور صبح 11.15بجے تک بھی اس علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا"۔یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ لڑائی بندی کی اس خلاف ورزی سے بمشکل چند گھنٹے قبل یعنی کل رات دیر گئے ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد کے آرایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی سپاہیوں نے ہندوستانی چوکیوں پر زبر دست شلباری کی تھی اور ہندوستانی سپاہیوں نے اس کا دندان شکن جواب دیا تھا۔ اس طرح فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا تھا۔ بارڈو سیکوریٹی فورس ( بی ایس ایف ) کے ایک سینئر عہدیدار نے بتا یا کہ پاکستانی سپاہیوں نے 85ایم ایم مارٹرس استعمال کئے ۔ آر ایس پورہ سیکٹر کے عبدالیان اور نکوول علاقہ میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے دیگر بھاری اسلحہ بھی پاکستانی سپاہیوں نے استعمال کئے۔مذکورہ عہدیدار نے بتا یا کہ "فائرنگ کا سلسلہ کل رات 9.45بجے شروع ہوا۔ ہم نے پاکستان کی شلبازی پر زبر دست جوائی کاروائی کی "یہاں یہ بات بتا دی جائے کی جاریہ سال کے آغاز ہی سے پاکستانی سپاہی باہمی لڑائی بندی کی وقفہ وقفہ سے خلاف ورزی کرتے آرہے ہیں۔ ( ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لڑائی بندی معاہد ہ پر نومبر 2003میں دستخط ہوئے تھے)۔ اس معاہدہ کے بعد جموں و کشمیر میں سے پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے سبب سرحدی مواضعات میں رہنے والے کئی خاندان ، وہاں سے کوچ کرے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے پر مجبور ہوگئے۔

Pakistan troops shell, fire at Indian posts in Poonch again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں