جیمس کومی - ایف بی آئی کے سربراہ مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

جیمس کومی - ایف بی آئی کے سربراہ مقرر

امریکی صدر براک اوباما نے جمیس کومی کو فیڈرل بیورو انوسٹی گیشن ( ایف بی آئی) کے نئے سربراہ کے طور پر تعینات کیا ہے۔ بارک اوباما نے کومی کوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا شخص ہے جنھیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ کیا درست اور کیا غلط ہے ، اور یہ کہ وہ ہمہ وقت اسی طرز عمل پر کار بند رہتے ہیں۔ کومی کی عمر 54برس ہے۔ وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور حکومت میں امریکہ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت خاصے نمایاں ہوئے جب انھوں نے وارنٹ کے بغیر ٹیلی فون کالز سننے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے احکام ماننے سے واضح طور پر انکار کیا۔ رواں سال کے اوائل میں نگرانی کا پروگرام اس وقت ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر سامنے ابھرا جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ حکومت امریکہ انٹر نیٹ اور ٹیلی فون پر پیغام رسانی کو ہدف بنانے کے ایک وسیع تر پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ اوباما نے اس پروگرام کا کھل کر دفاع کیا ہے۔ کومی، رابرٹ ملر کی جگہ لیں گے، جنھوں نے یہ منصب 11ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے کچھ ہی روز بعد سنبھالا تھا۔

James Comey appointed FBI director by US Senate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں