یہ تعمیری دور ہے تباہی کا نہیں - جان کیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

یہ تعمیری دور ہے تباہی کا نہیں - جان کیری

john kerry
اس بات پر یقین ظاہر کرتے ہوئے کہ امریکہ نیوکلیر اسلحہ کے ذخائر میں تحفیف کا عزم کر چکا ہے۔سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے کہا کہ وہ اورصدر بارک اوباما یہ یقین کرتے ہیں کہ یہ تعمیری دورہے نہ کہ تباہی کا،ہماری ذمہ داری اسلحہ کو برخواست کر دینے سے ختم نہیں ہوگی۔ان تمام کا اتلاف کافی نہیں ہے۔کیری نے یہ بات یہاں ایک تقریب کے دوران کہی۔ہمیں اپنے وسائل اور توانائی کوترقی کی حوصلہ افزائی،پڑوسیوں کی مدد اورضرورت مندوں کی مدد میں دوبارہ لگادینے ہوگی۔صدراوبامااور میں یقین کرتے ہیں کہ اس کیلئے تعمیری دور کی ضرورت ہے تباہی کے دورکی نہیں جس کو ہم اختراع اور اپنے نظریات کے ذریعہ واضح کرسکتے ہیں جو کہ انسانی تاریخ بھی ہوسکتی ہے۔کیری نے اپنے ریمارک میں یہ بات کہی۔جن اسلحہ کو ہم نے تباہی کیلئے وضع کیاہے ان کی ہمارے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔تلواروں کو چاندی میں گلادینا کافی نہیں بلکہ انہیں ہل کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ہمارے پیغمبروں اور صدور نے جوطرز عمل کا نظریہ قائم کیا تھا ان کی تکمیل کرنی ہوگی۔ہم ایک دن جنگ کو فراموش کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

Kerry Says Arms Reduction Treaty Creates Openness, Lessens Risk

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں