ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان 6 معاہدات پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان 6 معاہدات پر دستخط

ہندوستان اور انڈو نیشیاء کے درمیان مختلف شعبہ جات میں 6معاہدات پر دستخط کئے گئے۔صدر انڈونیشاء سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج زور دیا ہے کہ وہ معاہدہ حوالگی مجرمین کی بعجلت توشیق کرے ۔ وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک ،ایک جامع لائحہ عمل مرتب کریں گے جو سیکوریٹی تعاون میں باہمی طور پر فائدہ بخش ہوگا ۔یہاں صدر انڈونیشیا سوسیلو بمبا نگ یدھو یونو کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے انڈونیشیا سے معاہدہ کی حوالگی مجرمین اور باہمی قانونی امداد معاہد ہ کی جلد توثیق کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وفود کے تبادلوں اور باہمی پہلوں پر عمل کو تیز کرنے کی کوشش کے حصہ کے طور پر دونوں قائدین نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ "با معنی اور باہمی فائدہ بخش سیکورٹی تعاون کے لئے ایک جامع لائحہ عمل وضع کریں"فریقین نے دہشت گردی ، دہشت گر د و ں کو مالیہ کی فراہمی، اسلحہ کی اسمگلنگ ، منظم جرائم، اخفائے دولت، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ کا سدباب کرنے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا۔ جعلساری اور سائبرجرائم کے سد باب کے لئے بھی تعاون وسعت دینے کا عہد کیا گیا ہے ۔دونوں قائد ین نے دونوں ممالک کے نفاذقانون کی ایجنسیوں اور انٹلیجنس کے درمیان رابطہ کو بڑھانے سے اتفاق کرلیا ہے اوردہشت گردی ونیز منظم جرائم کے خلاف لڑائی میں ایک دوسرے کو مدد فراہم کرنے بھی ایک دوسرے کو مدد فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ایک مشترکہ بیان میں یہ با ت بتا ئی گئی ۔دونوں قائدین نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ سائبر سیکورٹی مسائل پر مذاکرات شروع کئے جائیں۔

A total of 6 agreements on technology, trade, anti-corruption and anti-narcotics measures signed between India and Indonesia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں