وجیا نگرم میں کرفیو میں 9 گھنٹے کی نرمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

وجیا نگرم میں کرفیو میں 9 گھنٹے کی نرمی

صورتحال میں مزید بہتری پر تشدد سے متاثر ہ ضلع وجیا نگرم میں 9گھنٹے کی کرفیو میں نرمی دی گئی تاکہ عوام ضروری اشیا ء کی خریداری کرسکے۔ صورتحال معمول کی سمت لوٹ رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے آج صبح 7بجے4بجے شام کرفیو میں نرمی دینے کا فیصلہ کیا تاکہ ٹاؤن کے عوام کو راحت ہوسکے ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ( ویزاگ ریجن) پی اوما پتی نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ علحدہ ریاست تلنگانی کی تشکیل کے لئے مرکزی کابینہ کے فیصلہ کے بعد تقسیم کے مخالف احتجاجیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشدد پر ہفتہ کی شام وجیا نگرم ٹاؤن میں کرفیو نافذ کیا گیاتھا۔ٹاؤن میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور گذشتہ 5دنوں سے تازہ تشدد کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں ملوث 320مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستے بشمول ریا پڈ ایکشن فورس کے ارکان ، طلایہ گردی جاری رکھے ہوئے ہیں، وجیانگرم کے ضلع کلکٹر کانتی لال دانڈے نے کہا ہے کہ موجودہ پر امن صورتحال کے پیش نظر کرفیو میں نرمی دی گئی ہے تاہم نرمی کے عرصہ کے دوران دفعہ 144 نافذ رہے گا۔ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے بعد کل سے مکمل طور پر کرفیو بر خاست کیا جاسکتا ہے دانڈے نے یہ بات بتائی۔

Telangana row: Curfew relaxed for 9 hours in Vizianagaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں