سمندری طوفان سے اڑیسہ کو زبردست خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

سمندری طوفان سے اڑیسہ کو زبردست خطرہ

cyclone phailin
پارادیپ کے قریب مرکوز22oکلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ گریڈ5انتہائی شدید طوفان ہندوستان کے مشرقی ساحلوں کی طرف بڑھ گیاہے اور اس کی تباہ کاری سے بچانے کے لئے لاکھوں افرادکو مخدوش مقامات سے ہٹا کرمحفوظ جگہوں پرپہنچادیاگیاہے۔اڑیسہ آفات سماوی فورس کے ساتھ قومی آفات سماوی انتظامی ٹیمیں ،فوجی جوان،فضائیہ کے جوان اور ہیلی کاپٹرطوفان کے ساتھ آنے والی تباہی سے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاستی حکومتوں کی مددکرنے کے لئے تیار کھڑے ہیں۔کل شام تک اڑیسہ اور آندھرپردیش کے شمالی ساحلی اضلاع سے یہ طوفان ٹکرانے والا ہے۔نوین پٹنائک حکومت نے اڑیسہ کے ایسے 7ساحلی اضلاع میں زبردست چوکسی کااعلان کیا ہے جن کے اس سمندری طوفان سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔یہ طوفان کل شام تک گوپال پور سے گزرے گا۔چیف سکریٹری جے کے مہاپاترنے کہاکہ صرف ضلع گنجام سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے۔اس کے علاوہ دیگر 6ساحلی علاقوں سے کل صبح تک مزیددیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاجائے گا۔ضلع پوری سے44ہزار ،جگت سنگھ پورسے 24ہزار گنجام سے22400اور کیندرپاڑاضلع سے4000افرادکو آج شام تک ہٹایاچکاہے اوریہ عمل جاری ہے۔دفترموسمیات نے بتایاہے کہ انتہائی شدید سمندری طوفان وسطی خلیج بنگال میں پارادیپ سے440کلومیٹرجنوب ۔جنوب مشرق اور گوپال پورسے 450کلومیٹرجنوب مشرق میں مرکوز ہے۔یہ سمندری طوفان شمال مغرب کی طرف بڑھے گااور کل شام تک اڑیسہ میں گوپال پورکے قریب پارادیپ اور کلنگاپٹنم کے درمیان شمالی آندھراپردیش اور اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ساحلی اضلاع سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اڑیسہ کے بہت سے حصوں میں بارش شرو ع ہوچکی ہے۔سمندرمیں تموج ہے اورسمندری طوفان نے ساحل کی طرف بڑھناشروع کردیاہے۔اڑیسہ کے ساحل پر45سے55کلومیٹرگھنٹہ کی رفتارسے تیزہوائیں چلنے لگی ہیں جن کی رفتار مزیدبڑھ کر65کلومیٹرفی گھنٹہ ہوجائے گی اور جیسے جیسے طوفان آگے بڑھے گاہواکی رفتاربڑھ کر220کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارپکڑ لے گی۔طوفان کے ساتھ سمندرمیں تین میٹراونچی لہریں اٹھیں گی جس کی وجہ سے طوفان آنے کے بعدگنجام،کھرداء پوری اور جگت سنگھ پوراضلاع کے نشیبی علاقے جل تھل ہوجائیں گے۔اڑیسہ کی پڑوسی ریاست مغربی بنگال بھی اس سمندری طوفان کی زدمیں ہے۔بنگال میں معمولات زندگی میں رفتہ پڑرہاہے اوروہاں درگاپوجاکاتہوارپھیکاپڑنے کے قریب ہے۔یہ طوفان کل اڑیسہ کے ساتھ مغربی بنگال کے ساحل سے بھی ٹکرائے گاجہاں ہوا کی رفتار فی گھنٹہ 200کلومیٹرسے زیادہ ہوگی۔کولکاتا میں دفتر موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال کے اوپر ہواکے دباوکا کم ہونا زیادہ سنگین ہوگیاہے اس لئے اسے گریڈ5سمندری کا نام دے سکتے ہیں۔مغربی بنگال میں خاص کراس ریاست کے جنوبی ساحلی علاقوں میں اس کا اثر شدید پڑے گا۔فوج فضائیہ اوربحریہ کو ہرطرح کی مدد کے لئے تیار کھا گیا ہے۔اس دوران دہلی میں وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع انٹونی نے بری افواج ،فضائیہ اوربحریہ تینوں کوہدایت دی ہے کہ آنے والے طوفان فائلین کی تباہ کاری کی صورت میں راحت رسانی اور بچاؤ کاری کے کام میں ہرطرح کی مدد کے لئے وہ پوری طرح تیاررہیں۔

strong winds, rains lash Odisha coast; Cyclone Phailin to hit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں