کانگریس زیر قیادت یو پی اے دوبارہ برسر اقتدار آئے گی - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-12

کانگریس زیر قیادت یو پی اے دوبارہ برسر اقتدار آئے گی - چدمبرم

وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے بعد ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے) پھر سے بر سر اقتدار آئے گا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لئے یہاں آنے والے چدمبرم نے ایک میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کل کہا کہ ہندوستان کے لوگ ہماری حکومت پھر سے اقتدار میں لائیں گے۔ انہوں نے کانیگی انٹر نیشنل پیس میں کہا کہ ہم نے گزشتہ ایک سال میں اصلا حات کے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ جس کا نتیجہ مالی سال کے نصف آخر میں سامنے آئے گا۔ گزشتہ دہائی کی شرح ترقی کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں مزید بہتر کرنا ہوگا۔ اس میٹنگ میں اوباما انتظامیہ کے کئی افسران موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے اس سوال کو خارج کردیا کہ علاقائی پارٹیوں کا ابھرنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی پارٹیاں اس لئے ابھرتی ہیں کہ قومی پارٹیاں علاقائی مفاد کا خیال نہیں رکھتیں۔ اقتصادی اصلاحات کی سمت میں تجویز کئے گئے اقدامات اور بہتر مانسون کا اثر دسمبر میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے دوران صاف نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار یہاں وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے دوران شرح نمو پانچ فی صد سے زیادہ 5۔5فی صد کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔ مسٹر چدمبرم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے سالانہ اجلاس کے بعد ایک پروگرام میں ہندوستان کی شرح نمو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال بہتر مانسوں ہونے کی زبردست اضافہ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی بہتری کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کا اثر رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں نظر آنے لگے گا۔ سال 2013-14میں شرح نمو پانچ فی صد سے زائد اور5۔5فی صد کے قریب رہنے کی توقع ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عالمی اقتصادی رپورٹ میری توقعات کے مطابق نہ ہو لیکن میں بھی ان کی مایوس کن رپورٹ سے اتفا ق نہیں کرتا۔ہمیں گزشتہ دہائیوں کی شرح نمو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ04-05 20سے لے کر 2010-11کے دوران اوسط شرح نمو 8۔5فی صد تھی۔ 2008کی عالمی کساد بازاری کے باوجود یہ حصولیابی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ حالاں کہ اقتصادی بحران کے دوران شرح نمو کم ہوکر 6۔7فی صد تک پہنچ گئی تھی لیکن اس میں دوبارہ تیزی آئی اور 2009-2010میں شرح نمو 8۔6فی صد اور 2010-11کی9۔3فی صد تک پہنچ گئی۔ ہندوستان کی اس زبر دست ترقی نے دینا کو حیران و ششدر کردیا تھا۔

India will vote Congress-led UPA back to power: Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں