ایران نیوکلیر بم بنانے کا اہل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-10-30

ایران نیوکلیر بم بنانے کا اہل

ایران کے نیو کلیر تصور میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔اس بنا پر ایران اگر چاہے تو وہ نیوکلیر بم تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ بات اسرائیلی فوجی انٹلی جنس کے صدر میجر جنرل کو چاوی نے بتائی ۔ایران اب بھی نیوکلیر طاقت کے چوکٹھے پر پہنچنے کی کوشش کرہاہے۔اسرائیلی فوجی انٹلجنس کے سربراہ نے کہا کہ نئے صدر حسن روحانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد ایران کے اندر گہری سیاسی تبدیلیاں رونما ہور ہی ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ میں اعتدلال پسند رجحان میں اضافہ ہورہاہے کیونکہ ایران کے 51فیصد عوام نے اعتدال پسند حسن روحانیکے حقمیں ووٹ دیا ہے اس کے اثرکے تحت پالیمنٹ میں بھی اعتدال پسند ی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یا ہونے کہا کہ وہ ایران کو نیو کلیر بم بنانے سے روکنے ہر طرح کی کوشش کریں گے۔ایران کو نیو کلیر بم سے لیس ہونے سے روکنے ہر طرح کے جتن کئے جارہے ہیں ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یا ہو نے کہا کہ موجودہ صدر حسن روحانی ،ایران کے رہنما ئے اعلی آیت اللہ خامنہ ای اور سابق صدر محمو د احمد نژاد میں بنیاد طور پرکوئی فرق نہیں ہے ۔ یہ تینوں ایرانی قائدین قریب قریب ایک ہی ذہنیت رکھتے ہیں ۔ تینوں قائدین ایرانکے نیوکلیر توانائی حق کیلئے مفید ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے یہاں تک کہا کہ نئے موجودہ صدر حسن روحانی "بھیڑ کی کھال میں بھڑیا ہیں"اس طرح انہوں نے نئے صدر کے اعتدال پسند ہونے پر سوال اٹھایا ہے ۔ایرانی انٹلی جنس کے عہد یدار نے کہا کہ ایران چاہے تو وہ نیوکلیر بم تیار کرسکتاہے۔

New report says Iran can have nuclear bomb in a month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں