وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سرت سدن میں حکومت کے تمام اہم عہدیدار اور وزراء کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں ہوڑہ کی ہمہ جہت ترقی کے منصوبوں پر ریاستی حکومت کے وزرا اور افسران کے ساتھ ہوڑہ ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پانچلا میں پارٹی ورکروں کے ساتھ عوامی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکز ریاست کی آمدنی کا بڑا حصہ لے لیتا ہے جس کی وجہ سے ریاست میں ترقیاتی کام میں رکاوٹ ہوئی ہے۔ ہوڑہ کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب انہیں کام کے لیے ریاست سے باہر جانے کی ضرورت نہیں۔ آئیندہ ایک سال میں 50 ہزار نوجوان ضلع میں ملازمت پائیں گے۔ سنکرئیل ، جئےپور ، باگنان ، آمتا ، باوڑیا وغیرہ میں زردوزی کا کام کرنے والے اقلیتی نوجوان اب اپنے گھر میں ہی روزگار پائیں گے۔ بانکڑہ ، جگدیش پور ، ڈھولا گڑھ وغیرہ میں چھوٹے کارخانوں کی بڑی تعداد آئیندہ دنوں میں قائم ہو رہی ہے۔ بانکڑہ کے منشیر ہاٹ ، للوہ ، بیلور وغیرہ میں چھوٹی صنعتیں لگائی جا رہی ہیں جہاں ہزاروں نوجوان ملازمت حاصل کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے ایک ہی دن میں ہوڑہ کے عوام سے بجلی ، صحت ، پانی ، خوراک اور ملازمت جیسے ہر شعبہ میں مکمل تعاون اور ترقی کا نہ صرف وعدہ کیا ہے بلکہ اسے پورا کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
youth employment promises by Mamata Banerjee
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں