سلمان خان کے ریالٹی شو بگ باس کا کل سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

سلمان خان کے ریالٹی شو بگ باس کا کل سے آغاز

Salman Khan Bigg Boss 7 Reality Show
کلرس ٹی وی چیانل پر "بگ باس" ریالٹی شو کے ساتویں سیزن کا آغاز اتوار 15 ستمبر سے ہو رہا ہے ۔ بالی ووڈ کے مقبول ہیرو سلمان خان ، تواتر چوتھے سال اس پروگرام کی میزبانی کی تیاری کرسکے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پروگرام کی میزبانی ایک دشوار مرحلہ ہے اور انھیں (بعض دفعہ) ایسے کام بھی کرنے پڑتے ہیں ، جن کا کرنا ، ان کے لیے باعث تفریح نہیں ہوتا ۔ سلمان کا کہنا ہے کہ وہ اس پروگرام کے ہر ایپیسوڈ کی میزبانی کے لیے مبینہ 5 کروڑ روپے ہی چارج کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں ادا کئے جانے والے رقمی چیک کے بارے میں میڈیا اندازے قائم کرتا ہے ۔ اخبار نوسیوں کے اس سوال پر کہ آیا وہ (سلمان خان ) فی اپیسوڈ ، 5 کروڑ روپے حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا "کم ہے یہ فگر کم ہے ۔ (میں ) زیادہ چارج کر رہا ہوں "۔ 47 سالہ سلمان خان ، پروگرام کے شرکاء کے لیے ایک فرشتہ اور شیطان کا ڈبل رول ادا کر یں گے ۔ شرکائے پروگرام (مقابلہ کنندگان) تین مال کے لیے "بگ باس" کے مکان میں رہیں گے ۔ سلمان خان نے بتایا کہ "سو میں (فرشتہ اور شیطان کا رول ) کوئی منفرد بات نہیں ہے ۔ اس پروگرام میں بس ذرا جنت اور دوزخ کا تصور نیا ہے ۔ میں ڈبل رول ادا کروں گا اور حرکات و سکنات سے فرق بتاؤں گا "۔

Salman Khan to start Bigg Boss 7 Reality Show

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں