تمل ناڈو - خصوصی پولیس فورس کے لیے 10,500نوجوانوں کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

تمل ناڈو - خصوصی پولیس فورس کے لیے 10,500نوجوانوں کی ضرورت

tamilnadu-special-police-force
تمل ناڈو - خصوصی پولیس فورس کے لیے 10,500نوجوانوں کی ضرورت
% 3.5 فیصد ریزرویشن کے تحت مسلم نوجوانوں کو بھی مواقع حاصل

تمل ناڈو وزیر اعلی جئے للیتا نے اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ ریاست تمل ناڈو میں ایک خصوصی پولیس فورس کی تشکیل دی جائے گی۔ اس تعلق سے محکمہ تمل ناڈو پولیس نے ایک اعلان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس خصوصی پولیس فورس کے لیے ریاست بھر سے 10,500نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا۔ اس خصوصی پولیس فورس میں شامل ہونے کے قابل نوجوان یکم اکتوبر سے قبل عرضیاں روانہ کرسکتے ہیں۔ خصوصی پولیس فورس میں شامل ہونے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کا پورا کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
* خصوصی پولیس فورس کے لیے صرف مرد امیدوار ہی عرضیا ں روانہ کرسکتے ہیں۔
*دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے 18سے 25سال کے عمر کا ہونا ضروری ہے، ایس سی طبقہ یا بی سی (مسلم ) اور ایم بی ایس طبقہ کے لیے عمر کی حد 18سے 27سال تک مقرر کی گئی ہے۔ ایس سی اور اروندتیئر ، ایس ٹی ، طبقہ کے 18سے30سال تک کے امیدوار درخواست نامہ روانہ کرسکتے ہیں۔
*امیدوار کے لیے دسویں جماعت کا پاس ہونا ضروری ہے۔
* خصوصی پولیس فورس کے لیے کل 10,500جگہوں کی گنجائش ہے، سابق فوجیوں ، جسمانی طور پر معذور امیدوار ، کھلاڑیوں اور دیگر افراد کے لیے خصوصی مراعات یا کوئی مخصوص کوٹہ فراہم نہیں ہے۔
* امیدوار کو منتخب کئے جانے کے بعد خصوصی پولیس فورس کے نوجوانوں کو ماہانہ 7,500روپئے تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دیگر کسی قسم کی مراعات نہیں دی جائے گی۔
* اس خصوصی پولیس فورس میں منتخب کئے جانے والے نوجوانوں کو پولیس کی گاڑیاں چلانے، سرکاری دفاتر کے خطوط کی ترسیل، پولیس کی رہائشی اپارٹمنٹس کی دیکھ بھالی، پولیس اہلکاروں کی خدمت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
* خصوصی پولیس فورس کے امتحانات کے لیے 100روپئے فیس ادا کرنا ہوگا۔ متعلقہ ایس پی دفاتر میں ستمبر 30 ،2013سے پہلے درخواست نامے حاصل کرکے ، پر کئے گئے درخواست نامے یکم اکتوبر 2013شام 5.45بجے سے پہلے متعلقہ ایس پی دفتر یا سٹی پولیس دفتر کو بھیجنا ہوگا۔
* تعلیمی قابلیت اورخصوصی پولیس فورس میں شامل ہونے کے لیے طئے کردہ عمر کے زمرے میں آنے والے نوجوانوں کو 10نومبر 2013کوتحریری امتحانات کے لیے محکمہ کی جانب سے خط موصول ہوگا۔
*درخواست نامے مندرجہ ذیل ویب سائٹ www.tnusrb.tn.gov.inاور www.tnpolice.gov.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کرکے بھیجا جاسکتا ہے۔ اس ویب سائٹ خصوصی پولیس فورس میں تقرری کے تعلق سے تمام تفصیلات دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ اس خصوصی پولیس فورس کے لیے طبقہ جات ریزرویشن کے تحت OCطبقہ کے لیے31%فیصد، BCطبقہ کے لیے 26.5%فیصد، BC( MUSLIM)طبقہ کے لیے 3.5%فیصد،MBC/DNCطبقہ کے لیے 20%فیصد،SCطبقہ کے لیے 15%فیصد، SC , (ARUNTHATIYAR)طبقہ کے لیے 3%فیصد، اور STطبقہ کے لیے 1%فیصد ، جگہ مختص کیا گیا ہے۔ اس خصوصی پولیس فورس میں مسلمانوں کے لیے ریاست تمل ناڈو میں مختص کردہ ریزرویشن کے تحت مندرجہ ذیل اضلاع میں مواقع اور خالی جگہ دستیاب ہیں۔ چنئی ۔ 99، کانجی پورم ۔10، تروللور۔5،وژیپورم۔8،کڈلور۔9، ویلور۔ 13،تروناملائی ۔10،کوئمبتورشہر۔4، کوئمبتور ضلع۔10،ایروڈ۔6،نیلییگری۔8،ترپور۔9، سیلم شہر ۔4، سیلم ضلع۔9،نامکل۔5،دھرمپوری۔6،کرشنگری۔9،ترچی شہر۔6، ترچی ضلع ۔6،کرور۔4، پیرمبالور۔4،اریالور۔4،پدوکوٹائی۔11، تنجاؤر۔7،ناگاپٹنم۔8،تروارور۔5،مدورائی شہر ۔4، مدورائی ضلع۔9،ورودونگر۔11،ڈنڈیکل ۔8،تینی۔4،راماناتھا پورم۔13،سوا گنگائی۔6،ترونیل ویلی شہر ۔4،ترونیل ویلی ضلع ۔12،تو توگڈی۔12، اور کنیاکماری میں 9 جگہ دستیاب ہیں۔

tamilnadu special police force requirement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں