جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ سے دہشت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-04

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ سے دہشت

Quake-jolts-Kashmir-Doda-Kishtwar
ایک اوسط شدت کے زلزلہ نے ریاست جموں و کشمیر کے اضلاع کشتواڑ اور ڈوڈہ کو ہلا دیا جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی۔ اس زلزلہ کہ شدت ریکٹر پیمانے پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے بموجب زلزلہ کا یہ جھٹکا قریب ڈیڑھ بجے دوپہر محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا مبدا کشمیر کے جنوب میں 75 کیلومیٹر اور کشتواڑ کے شمال میں 33 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم سرکاری عہدیداروں کے بیان کے بموجب دہشت زدہ عوام زلزلہ کا جھٹکہ محسوس ہوتے ہی اپنی قیامگاہوں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کا ایک اور جھٹکہ اسی علاقے میں اتوار کے دن بھی محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت ریکٹر پیمانے پر 3.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ریاست جموں و کشمیر کے یہ دونوں اضلاع گذشتہ تین ماہ سے زائد مدت سے وقفہ وقفہ سے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کر رہے ہیں۔

Quake jolts Kashmir's Doda, Kishtwar, sparks panic

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں