حج - ایک عشق کا سفر -- قسط:2 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-22

حج - ایک عشق کا سفر -- قسط:2


hajj ka safar booklet website
عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات:

٭ حج کے سفر میں استعمال ہونے والا لگیج معیاری خریدیں، سستے قسم کے سوٹ کیس اور ہینڈ بیاگ لگیج منتقلی میں ٹوٹ جانے کا خدشہ رہتا ہے۔
٭ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام گاہ سے حرم شریف جاتے ہوئے سڑک پار کرنے سے قبل اس بات کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ سعودی میں ٹرافک سیدھی جانب سے چلتی ہے جانے کے لیے دایاں راستہ اور واپسی کے لیے بایاں راستہ استعمال کیا جاتا ہے اس لیے سڑک پار کرتے وقت دونوں جانب دیکھ کر پار کریں۔
٭ سعودی میں چلر کا مسئلہ رہتا ہے اس لیے خریدی کرتے وقت چھوٹے نوٹ ایک ریال دو ریال کے ہمیشہ ساتھ رکھیں ورنہ خریدی میں کم اور چلر لینے میں زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔
٭ انڈیا وطن بات کرنا ہو تو فون پر پہلے اپنے ملک کا کوڈ نمبر 0091 یا +91 ملائیں پھر اپنے شہر کا کوڈ "0" چھوڑ کر ملائیں پھر اپنا فون نمبر ملائیں تب کہیں لائن لگے گی۔بہتر رہے گا کہ 50 ریال کا فون کارڈ خرید لیں۔ وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو جائے گی۔
٭ مکہ اور مدینہ میں کپڑے دھونے کے لیے صرف صابن کا پوڈر ہی ملتا ہے ڈٹرجنٹ / ٹکیہ نہیں ملتی اپنے ساتھ رن صابن کی مناسب مقدار ساتھ رکھ لیں۔
٭ حج کے مناسک جس ترتیب سے ادا کرنے ہیں وہی ترتیب برقرار رکھیں، 10/ ذی الحجہ کو مزدلفہ سے واپسی پر بڑے شیطان کو کنکری مارنا، قربانی دینا، سرمنڈوانا اور پھر طواف، زیارت ادا کرنا ترتیب وار کریں طواف زیارت کے لیے ظہر سے مغرب کے درمیان یا دوسرے دن حرم شریف جائیں تو ہجوم کم رہتا ہے۔ رمی جمرات کے لئے اب ہمہ منزلہ عمارت جمرات پل تیار کی گئی ہے کسی بھی منزل پر اپنی سہولت سے رمی کرسکتے ہیں۔
٭ مکہ و مدینہ میں قیام کے دوران عبادات کا نظم بنالیں حرمین شریفین میں عبادت و اذکار کا بہت ثواب ملتا ہے اس لیے عبادت و قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ جاری رکھیں اور حج کے سفر کے ایام کو بابرکت و قیمتی بنائیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ خانہ کعبہ کی سب سے افضل عبادت طواف کعبہ ہے اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طواف میں مشغول رہیں۔
٭ روپے، ریال اپنی رہائش کے اندر ہی گن کر جیب یا پٹہ میں محفوظ رکھیں۔ سڑکوں یا حرم شریف کے اندرر قم گنتے نہ بیٹھیں شبہ میں پولیس پکڑ سکتی ہے ایسے واقعات حج کے دوران پیش آچکے ہیں۔
٭ سڑکوں پر پڑی ہوئی اشیاءیا رقم وغیرہ کو کبھی نہ اٹھائیں۔ پریشانی کا باعث ہوگا۔
٭ اپنا شناختی کارڈ ہمیشہ گلے یا جیب میں رکھیں۔
٭ اجنبی لوگوں سے گفتگو نہ کریں دھوکہ کے کئی واقعات رونما ہوتے ہیں آپ اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے حرم شریف کو جانے آنے کے راستے اچھی طرح ذہن نشین کرلیں۔
hajj-ishq-ka-safar-02
٭ منیٰ سے عرفات جاتے وقت کئی ڈرائیور راستہ نہ جاننے کی وجہ سے متعلقہ معلم کے کیمپ تک حجاج کو نہیں پہنچا پاتے ہیں۔ مسجد نمرہ کے اطراف چکر لگاتے رہتے ہیں وقوف عرفات حج کا اہم ترین فرض ہے اس لیے ایسی صورت میں مناسب جگہ دیکھ کر میدان عرفات میں کہیں بھی اتر جائیں اور وقوف عرفات پورا کرلیں۔ عبادتوں میں مصروف رہیں، تلاوت و اذکار میں اپنا وقت مغرب تک گزاریں بعد مغرب بغیر نماز ادا کیے ہوئے کسی بھی بس میں یا اجرت دے کر مزدلفہ روانہ ہو جائیں۔
٭ شہر مکہ اور مدینہ میں جگہ جگہ ہندوستانی شفا خانے قائم کیے جاتے ہیں۔ ضرورت کے وقت ان سے رجوع ہوں۔
٭ جمعہ کی نماز کے وقت مسجد نبوی کے نئے حصہ کی چھت پر نماز کی اجازت دی جاتی ہے۔ لہذا اوپر کے حصہ میں بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
٭ مکہ مدینہ شریف میں قیام کے دوران ضروریات کی کوئی چیز خریدنا ہو تو ہر مال دو ریال کی دوکان پر جائیں سہولت رہے گی۔
٭ ایڑیاں اور ہونٹ پھٹنا سعودی میں عام شکایت ہے چلنے میں زیادتی کی وجہ اعضاءشکنی اور کمردرد کی شکایت ہو جاتی ہے اس لیے اپنے ساتھ ویسلین اور درد کم کرنے والی ادویات رکھ لیں لپ گارڈ اور کریک کریم کارآمد ہے ہوائی چپل نرم کشن کی خریدیں چلنے میں آرام رہے گا۔
٭ عینک استعمال کرنے والے عازمین ایک سے زائد عینک بنوا لیں اور دھاتی کیس میں رکھ لیں۔ سفر میں اپنی عینک کہیں بھول جانے اور گم جانے کی صورت میں دوسری عینک کا استعمال کیا جاسکتا ہے ورنہ سعودی میں تین سو روپے کی عینک تین سو ریال میں ملتی ہے عینک کی ڈوری استعمال کریں تاکہ دھکہ لگنے پر عینک محفوظ رہے۔
٭ جو عازمین پکوان کا سامان ساتھ رکھنا چاہتے ہوں اپنے پسند کے مسالے مرچ پوڈر، کباب، مرکل وغیرہ ساتھ رکھ سکتے ہیں۔
٭ حجر اسود کے پاس فرش کی کالی پٹی مٹا دی گئی ہے۔ استلام کے لیے اب پٹی پر کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ چلتے چلتے استلام کر کے طواف جاری رکھا جاسکتا ہے۔
٭ ہوٹل میں کھانے کے بجائے خود پکانے سے صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور بچت بھی ہوتی ہے۔
٭ عازمین کو چاہیے کہ تھوڑی بہت گنتی عربی میں سیکھ لیں تاکہ خریدی کے وقت سہولت رہے ایک سے دس تک اس طرح یاد کرلیں۔ ایک ریال، ریال واحد، دو ریال، ریالین، تین ریال ثلث ریال، چار ریال، اربع ریال، پانچ ریال کو خمسہ اور چھ کو ستہ آٹھ کو تمانیہ اور نو کو تسع اور دس کو عشرہ ریال کہتے ہیں اس طرح بیس عشرین، تیس ثلاتین، چالیس اربعین اور پچاس خمسین، ساٹھ ستین اور آخر میں سو میاة ریال اور دو سو کو میامین ریال اور ہزار کو الف ریال کہتے ہیں ہمیں دوکان دار زبان کے مسئلہ کی وجہ سے کیالکولیٹر پر نرخ بتاتے ہیں۔ہوٹلوں میں سالن کے ساتھ روٹی مفت دی جاتی ہے۔ اس لئے روٹی کھانے والے سالن کے ساتھ روٹی لے سکتے ہیں۔


Hajj - aik ishq ka Safar - by Dr. Md. Aslam Faroqui : Episode:02

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں