Four injured in fresh firing in Muzaffarnagar
اتر پردیش کے فساد زدہ ضلع مظفر نگر میں بحالی امن کی کوششوں کو آج اس وقت دھکہ لگا جب موضع فوگانہ کے دیہی علاقہ میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس من کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے – یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب حکام نے شہر کے تین پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں آج کرفیو میں 12 گھنٹوں کی نرمی دی- اس علاقہ کو اضافی فورس روانہ کی گئی – اور ضلع کے دیہی علاقوں مین سیکیوریٹی مین مزید اضافہ کر دیا گیا – پولیلس ذرائع مطابق موضع لوئی کے بعض مسلح افراد نے موضع فوگانہ کے چند دیہاتیوں پر حملہ کردیا جو اپنے مویشی کے لئے چارہ لینے وہان گئے تھے فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے راہ فرار اختیار کرنے میں کامیابی حاصل کی-زخمی دیہاتیوں کو سریندر اور مانگے رام میرٹھ میڈیکل کالج سے رجوع کیا گیا جب کہ ایک اور زخمی انیل کو متصلہ ضلع شاملی کے ایک ڈی آئی جی پولیس سہارنپور رینج اشوک متھاجین اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی بھاری جمیعت کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچ گئے – انہون نے نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی- 7 ستمبر کو اچانک فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد نئی منڈی ، سیول لائنس اور کوتوالی پولیس اسٹیشن کے علاقوں مین کرفیو نافذ کردیا گیا تھا-




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں