دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکے - گواہوں کے بیانات کی ریکارڈنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-16

دہلی کے سلسلہ وار بم دھماکے - گواہوں کے بیانات کی ریکارڈنگ

نئی دہلی کی ایک عدالت نے ستمبر2008ء کے دہلی کے سلسلہ وار دھماکوں کے کیسس کے سلسلہ میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات کی ریکارڈنگ کیلئے25ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے جس میں انڈین مجاہدین کے 13مشتبہ ارکان کو مقدمہ کا سامناہے۔ ایڈیشنل سیشنس جج دیاپرکاش کی عدالت میں3اگست کو یہ کیسس منتقل کئے گئے تھے۔ وکیل صفائی کی اطلاعات کے بعد کہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ 17 ستمبر تک کیس میں ثبوت ریکارڈ نہیں کئے جانے چاہئے۔15ستمبر کی تاریخ مقرر کی اس کیس میں مقدمہ کی کاروائیاں اس سال جولائی سے رکی ہوئی ہے۔ ملزمین کے وکلاء کے بیانات کی سماعت کے بعدعدالت نے کہاکہ دہلی کے ایک ریٹائرڈ اسسٹنٹ پولیس کمشنرکے بمشول استغاثہ کے 4گواہوں کو25ستمبر کوعدالت میں پیش ہونے کیلئے سمنس جاری کئے گئے ہیں۔ ملزم افراد کے وکیل نے اطلاع دی کہ دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ایک ہدایت ہے کہ 17ستمبر 2013ء تک اس کیس میں ثبوت ریکارڈ نہیں کئے جانے چاہئے۔ استغاثہ کے باقی ثبوت25ستمبر2013ء کو ریکارڈ کئے جائیں گے۔ استغاثہ کے گواہوں ایس آئی جتندر سنگھ، پی ڈبلیو ایس آئی راہول پی ڈبلیو ریٹائرڈ اے سی پی جگدیش ملک اور پی ڈبلیو کندن لال کو آئندہ سماعت کیلئے سمن جاری کئے جائیں گے۔ جج نے یہ بات کہی ہائی کورٹ نے 4ستمبر کو ایک ملزم کی درخواست پران کیسس میں ثبوت کے ریکارڈنگ پر حکم التواء نافذ کردیاتھا ان مقدمات کی ایک اورعدالت کومنتقلی کے انتظامی حکم میں تاخیر اور ان کے ساتھ بدگمانی ہوسکتی ہے۔ ہائی کورٹ نے ملزم محمد شکیل کی تمام پانچ کیسس کی تیس ہزاری میں ایک سشنس کورٹ سے پٹیالہ ہاؤز میں اے ایس جئے دیاپرکاش کی عدالت کو منتقلی کا حکم دیتے ہوئے جاری کردہ اعلامیہ کو کالعدم کرنے کی ایک اپیل پر دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو بھی نوٹس جاری کی جس کی تحقیقات دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی جانب سے کی گئی ہے۔

2008 serial blasts: Recording of evidence to resume from September 25

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں