مشہور بزرگ فلمی اداکار دلیپ کمار ہاسپٹل میں شریک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-16

مشہور بزرگ فلمی اداکار دلیپ کمار ہاسپٹل میں شریک

Dilip Kumar hospitalised
بزرگ ادکار دلیپ کمار کا سینہ میں بے چینی کی شکایت پر آج مضافاتی ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیاگیاہے۔ لیلاوتی ہاسپٹل کے ترجمان ڈاکٹر نریش ترویدی نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ دلیپ کمار کو ہمارے ہاسپٹل میں شریک کیاگیاہے، وہ آئی سی یو میں ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بزرگ اداکار کو سانس لینے مین تکلیف کی شکایت پر رات تقریباً9بجے مضافاتی باندرہ کے لیلاوتی ہاسپٹل لایاگیا۔ لیلاوتی ہاسپٹل کے ایک ڈاکٹر نے کہاکہ دلیپ کمار کا ایک ماہرین امراض قلب کی نگرانی میں علاج کیا جارہاہے تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہیں صرف دیکھ بھال کیلئے آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔ 90سالہ دلیپ کمار نے کئی کلاسیکی فلموں مثلاًدیوداس، مغل اعظم ، مدھومتی اورگنگاجمنا وغیرہ میں یادگار رولس نبھائے ہیں۔ دلیپ کمار کااصلی نام محمد یوسف خان ہے جو 11دسمبر 1922کو پشاور(جواب پاکستان میں ہے) میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا ایکٹنگ کیرئیر6دہوں پر محیط ہے جس کے دوران انہوں نے60سے زیادہ فلمیں کیں۔ وہ فلم فئیر بہترین ایکٹر ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے پہلے اداکار ہیں۔

Legendary actor Dilip Kumar hospitalised

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں