ایسی ہی ایک خوبصورت اور قابل ستائش سرگرمی فیس بک پر بھی انجام پائی ہے۔ یہ سرگرمی تھی اردو کے افسانہ نگاروں کا عالمی میلہ ، جس میں دنیا بھر سے بیسوں افسانہ نگاروں نے شرکت کی۔ فیس بک پر سجنے والی اس محفل میں افسانوں کا مقابلہ کیا گیا جس میں پاکستان ، بھارت ، امریکہ ، کنیڈا ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بسنے والے اردو کے ادیبوں نے بھی حصہ لیا۔ اس مقابلے میں ، جس کا انعقاد "اردو افسانہ" کے زیرعنوان بنائے جانے والے فیس بک پیج کی انتظامیہ نے کیا تھا۔
سینئر اور پختہ کار افسانہ نگاروں کے ساتھ نوجوان افسانہ نویسوں نے بھی اپنی تخلیقات پیش کیں۔
مقابلے میں کل ایک سو ایک (101) افسانہ نگاروں نے شرکت کی۔ افسانہ نگاروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے اردو ادب کے قارئین کی بہت بڑی تعداد نے بھی تبصروں کے ذریعے شرکت کی۔ اس میلے کا ایک اہم پہلو مختلف افسانوں پر دی جانے والی سینئر ادیبوں اور باذوق قارئین کی تفصیلی تنقیدی آراء تھیں جو بطور خاص نوآموز افسانہ نگاروں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس عالمی میلے میں شائع ہونے والے افسانے مختلف ادبی جریددوں "احساس" (جرمنی) ، "شمس" (آن لائن میگزین ، لندن) ، "ثالث" (بھارت) ، اور "بازیافت" (بھارت) میں بھی شائع کیے جا رہے ہیں۔ یہ افسانے "دیدہ ور" (امریکہ) کے آئندہ شماروں کی زینت بنیں گے اور انہیں کتابی صورت میں بھی شائع کیا جائے گا۔
World Fair of urdu short story at Facebook page اردو افسانہ URDU AFSANA
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں