گلوبلا ئزیشن کے دور میں ٹیکنالوجی کے درست استعمال کے لئے طلباء پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

گلوبلا ئزیشن کے دور میں ٹیکنالوجی کے درست استعمال کے لئے طلباء پر زور

mvs-govt-college-mahboobnagar-lecture
گلوبلا ئزیشن کے دور میں ٹیکنالوجی کے درست استعمال کے لئے طلباء پر زور - MVS کالج محبوب نگر میں "عصری چیلنجز اور نظم و نسق عامہ" سمینار سے محمد غوث لیکچرر کاخطاب

نظم ونسق عامہ دور جدید میں ایک جدید سماجی علم کے مضمون کے طور پر کافی اہمیت اختیار کررہا ہے سائینس اور ٹکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں گلوبلائزیشن ،پرائیویٹائزیشن اور لیبرا لائزیشن جیسے تصورات ابھر رہے ہیں اور طلبہ کے اندر مسابقتی جذبہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ایسے میں نظم و نسق کی اہمیت و افادیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار محمد غوث صدشعبہ سیاسیات ایم وی ایس کالج نے یم وی ایس کالج محبوب نگر میں منعقدہ سمینار ’’عصری چیلنجزونظم ونسق عامہ‘‘سے کیا انہوں نے مزید کہا نظم ونسق عامہ کے مضمون میں طلبہ کیلئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں نظم ونسق عامہ کے مضمون میں Ph.Dتک کی تعلیم کا نظم ہے اور ایک علحدہ شعبہ قائم ہے۔ سیول سرویسس کے امتحانات میں بھی نظم و نسق کے مضمون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔طلبہ اعلی تعلیم اور ملازمت کیلئے سخت محنت وجستجو کریں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔قبل ازیں محمد عبدالعزیزلیکچرار نظم ونسق عامہ،وجئے کمارلیکچرار نظم ونسق عامہ،وینکٹ ریڈی صدر شعبہ معاشیات، محترمہ آفرین انجم لیکچراراکنامکس،عارفہ جبین لیکچرار تاریخ نے بھی خطاب فرمایا۔ جناب یادگیر ی صاحب پرنسپل، محمد وزیر صاحب ،محترمہ گیتا نائیک صدر شعبہ نظم ونسق عامہ کی نگرانی میں سمینار کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔اس موقع پر B.A سال دوم اورسال آخرنظم ونسق عامہ کے 25 طلبہء کی جانب سے مقالے پڑھے گئے،سمینار کے کامیاب انعقاد میں محمداظہرمحمد،سہیل،محمدمصطفی،اسراء،آفرین سلطانہ نے حصہ لیا۔ زریں کہکشان کے شکریہ پرسمینار کا اختتام عمل میں آیا۔

Better use of technology in the era of globalization - lecture in MVS College mahaboobnagar.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں