سری سرینواسن امریکہ کے اعلیٰ ترین جج مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-28

سری سرینواسن امریکہ کے اعلیٰ ترین جج مقرر

Sri Srinivasan sworn in as judge of top US court
ہندوستانی نژاد ماہر قانون سری سرینواسن نے امریکہ کی دوسری سب سے بڑی اور طاقتور عدالت میں گیتا پر ہاتھ رکھ کر جج کے عہدہ کا حلف لیا۔ ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور نے چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے سرینواسن کو اس طرح حلف لے کر نئی تاریخ مرتب کرتے ہوئے دیکھا۔ 46سالہ سرینواسن کو سپریم کورٹ کے سبکدوش جج سینڈواڈے اوکونور نے حلف دلایا۔ اس وقت عدالت کا کمرہ ماہرین قانون، احباب اور خاندان سے کھچا کھچ بھراتھا۔ سری سرینواسن کی والدہ سروجہ سرینواسن نے گیتا کو اپنے دونوں ہاتھوں میں بصد احترام تھام رکھاتھا۔ گرشرن کورایرپورٹ سے چلیں اور ہوٹل میں مختصر وقفہ کیلئے قیام کے بعد ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے امریکی کورٹس آف اپیل نہایت تیزی سے پہنچیں جہاں سرینواسن عہدہ کا حلف لینے والے تھے۔ سرینواسن اپنی قانونی زندگی کے ابتدائی مرحلہ میں اوکونور کے کلرک کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔ انہوں نے سرینواسن کی شخصیت کو صاف ستھری، نقائص سے پاک اور شاندار قراردیا۔ امریکی سینیٹ نے مئی میں ہی ان کے تقرر کی توثیق کردی اور سرینواسن کو پورے97ووٹ ملے تھے۔ ایک بھی رکن سینیٹ نے ان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالاتھا۔ سرینواسن قبل ازیں امریکہ کے پرنسپل ڈپٹی سالیسٹیر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

Sri Srinivasan sworn in as judge of top US court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں