Singh, Sharif talks could revive composite dialogue: Pak
پاکستان نے آج کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب وزیراعظم کے درمیان ملاقات جامع بات چیت کے لئے کارآمد ہوسکتی ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ 6؍اگست واقعہ سے پہلے نیویارک میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات سے اچھی توقعات وابستہ تھیں۔ ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ ان کے ہندوستانی ہم منصب اس واقعہ کے بعد بات چیت میں پس وپیش کررہے ہیں۔ انہوں نے زوردے کر کہاکہ بات چیت میں خط قبضہ پر کشیدگی میں کمی پر توجہ دی جانی چاہئے۔ اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے کہاکہ وہ ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان اگلے ہفتہ سلامتی کانفرنس کے تعلق سے ملاقات کا خیر مقدم کریں گے۔ اقوام متحدہ کے لیڈر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ دونوں وزرائے اعظم لائن آف کنٹرول پر کشیدگی دور کرنے کی راہ پر بات چیت کریں گے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں