برقی ملازمین کی ہڑتال - ساحلی آندھرا کے 150 مواضعات تاریکی میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

برقی ملازمین کی ہڑتال - ساحلی آندھرا کے 150 مواضعات تاریکی میں

southern-grid
ریاست کی تقسیم کے خلاف سیما آندھرا علاقہ کے محکمہ برقی کے ملازمین کی ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہو گئی ہے جس سے ساحلی آندھرا اور رائیلسیما علاقوں کے تقریباً 150 مواضعات تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
برقی ملازمین جنہوں نے 12/ستمبر سے اپنی 72 گھنٹے کی ہڑتال شروع کی تھی ، شکایات کی یکسوئی نہیں کی جس سے سیما-آندھرا علاقہ کے اضلاع سریکاکلم ، پرکاشم ، گنٹور ، مشرقی و مغربی گوداوری کے تقریباً 150 مواضعات تاریکی میں ڈوب گئے۔ تقریباً 1500 میگاواٹ برقی کی تیاری متاثر رہی اور یہ ہڑتال اگر جاری رہی تو 7196 میگاواٹ برقی کی تیاری بھی متاثر ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں جنوبی ہند کی چار ریاستوں آندھرا پردیش ، تاملناڈو ، کرناٹک اور کیرالا کو جوڑنے والا سدرن گرڈ متاثر ہو جائے گا۔ سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے محکمہ برقی کے ملازمین کی اس ہڑتال کے باعث سیما-آندھرا کے بیشتر اضلاع کے کئی دیہاتوں میں برقی کی سربراہی متاثر رہی جس کے نتیجہ میں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Electricity staff strike day 2: Over 150 villages in darkness

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں