قصوروار سیاسی رہنماؤں کے انتخاب لڑنے پر پابندی برقرار - سپریم کورٹ میں عرضی مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-05

قصوروار سیاسی رہنماؤں کے انتخاب لڑنے پر پابندی برقرار - سپریم کورٹ میں عرضی مسترد

قصوروار سیاسی رہنماؤں کے انتخاب لڑنے پر پابندی برقرار - سپریم کورٹ میں عرضی مسترد
ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی سے متعلق فیصلہ پر نظر ثانی کرنے حکومت کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو آج ایک زبردست جھٹکادیتے ہوئے فوجداری مقدمہ میں قصور وار قرار دیئے گئے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے سے متعلق فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی درخواست آج مسترد کردی۔ عدالت عظمیٰ نے اگرچہ گرفتار شدہ عوامی نمائندوں کے انتخابات لڑنے پر پابندی سے متعلق اپنے فیصلہ کا جائزہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ عدالت نے مرکزی حکومت نے کہاکہ جرائم پیشہ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف آپ کی دلیل میں کوئی دم نہیں ہے۔ ہاں ہم فوجداری معاملہ میں گرفتار ایسے عوامی نمائندوں کو انتخابات لڑنے سے روکنے کے معاملہ میں آپ کا موقف سنیں گے ۔ عدالت نے گذشتہ جولائی میں یہ اہم فیصلہ سنایاتھا۔ فوجداری معاملوں میں گرفتار ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے انتخابات لڑنے پر پابندی سے متعلق اپنے فیصلہ کا جائزہ لینے پر بھی راضی ہوجانے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن، حکومت بہار اور ایک غیر سرکاری تنظیم کو نوٹس بھی جاری کئے۔ عدالت نے عوامی نمائندگی ایکٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب عدلیہ قانون میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے تو مقننہ عدالتی دخل اندازی کی شکایت کرتی ہے ۔ اسی سلسلہ میں عدالت کا اہم فیصلہ آنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پر نظر ثانی کی درخواست داخل کرنے کا دباؤ ڈالاتھا۔ اس کے بعد حکومت نے نظر ثانی کی درخواست داخل کی تھی۔ عدالت نے اپنے 10جولائی کے فیصلہ میں کہا تھا کہ اگر کسی ایم پی یا ایم ایل اے کو فوجداری معاملہ میں دو سال یا اس سے زائد سزا ملتی ہے تواسے نااہل قرار دے دیاجائے گا۔

SC stands by its order on disqualifying convicted MPs, MLAs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں