وقف ترمیمی بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-25

وقف ترمیمی بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے وقف ترمیمی بل(2013)کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح یہ بل اب قانون بن گیاہے۔ پارلیمنٹ نے گذشتہ5ستمبر کو وقف ترمیمی بل کو منظور کرلیاتھا۔ قانون کا منشا، وقف بورڈ کے تحت کی جائیدادوں کو تجارتی اعتبار سے مزید فائدہ بخش بناناہے۔ حکومت، موقوفہ جائیدادوں کا ریکارڈ رکھے گی اور ان جائیدادوں کی لیز کی مدت میں زیادہ سے زیادہ30سال کی توسیع کرے گی۔ دستیاب ڈاٹا کے بموجب ملک بھر میں4لاکھ جائیدادیں، درج اوقاف ہیں۔ اگر ان جائیدادوں کو فروغ دیاجائے تو مزید آمدنی ہوسکتی ہے۔ مرکزی وزیراقلیتی امور کے رحمن خان نے بتایاتھا کہ بل(اب قانون) کے ذریعہ موقوفہ جائیدادوں کے مناسب تجارتی استعمال کو یقینی بنایاجائے گا اورسارے مسلمانوں کے سماجی ومعاشی ارتقاء کیلئے آمدنی ہوگی۔ اس بل کا مقصد وقف اداروں کومستحکم کرنا اور ان کی کارکردگی کی تنظیم جدید کرناہے۔

President approves Wakf amendment bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں