امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے لیے اوباما کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

امیگریشن پالیسی میں اصلاحات کے لیے اوباما کا منصوبہ

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امیگریشن پالیسی تبدیل کرنے مرحلہ وار رسائی کیلئے ایوان نمائندگان کی تائید کرسکتے ہیں اگر بنادستاویز والے تارکین وطن کیلئے شہریت کیلئے راہ ہموار کرنے جیسے کلیدی عناصر اس میں شامل کئے جائیں۔ وائٹ ہاؤز کو امید ہے کہ امیگریشن قواعد میں اصلاح کیلئے ایک اہم بل پر اس سال صدر کے دستخط عمل میں آئیں گے۔ لیکن یہ کوشش سینٹ میں دونوں پارٹیوں کی تائید کے ساتھ اس کی منظوری کے بعد ایوان میں رکی ہوئی ہے ۔ نوٹسیازٹیلی مونڈو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اوباما نے کل کہاکہ وہ ایک ساتھ تمام کے بجائے بیک وقت امیگریشن اصلاح کے عناصر کو آگے بڑھانے کیلئے ایوان میں کوششوں کی تائید کرسکتے ہیں جیسا کہ سینٹ نے کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تمام ترجیحات اس کوشش کے نتیجہ کا حصہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ایوان کو اس کا کام کرنے دیجئے جہاں تک اس بل کا تعلق ہے جو میری میز پر آئے گا، جس میں مرکزی مسائل حل ہوں گے۔ ریپلکن قائد و اسپیکر ایوان جان بوہنر کے ایک ترجمان بریڈن بک نے اوباما کے تبصروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ "اگر امیگریشن اصلاح پر کام کیاجارہاہے تو یہ ضروری ہے کہ ہمیں امریکی عوام کواعتتماد میں لینا ہوگا اور اس کو صحیح انداز میں منظور کرنا ہوگا۔" جس کا مطلب یہ ہے کہ دانستہ طورپر مرحلہ وار رسائی اپنائی جائے گی اور اوباما کے ہیلت کیر بل کے انداز میں نہیں جو عوام کی سمجھ سے باہر ہے۔

Obama's Immigration Reform for a Nation of Immigrants

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں