آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے ٹونی ایبوٹ کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-19

آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے ٹونی ایبوٹ کی حلف برداری

لبرل پارٹی قائد ٹونی ابوڈ کوآج آسٹریلیاء کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف دلایاگیا اس سے چند دن قبل ان کے اتحاد نے لیبر پارٹی کی6سالہ حکمرانی کوختم کردیاتھا۔55سالہ ایبوٹ نے گورنر جنرل کوائنٹن برائس اور ان کے41وزراء ، مددگار وزراء اور پارلیمانی سکریٹریز کی ٹیم کی موجودگی میں کینبرا کے گورنمنٹ ہاؤز میں آسٹریلیا کے 28ویں وزیراعظم کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے تمام شہریوں کیلئے کام کرنے کا عہد کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی کابینہ اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ تجربہ کار ہے ۔ایبوڈ نے بتایاکہ ہم عوام کی خدمت، ان کی بہبود کیلئے ممکنہ حد تک خدمات انجام دینے کا عہد کرتے ہیں۔ ہم حکومتی اقدار کی اساس پر مسائل کی یکسوئی کریں گے ۔ جبکہ اس میں نظریات کا کوئی دخل نہیں ہوگا۔ ہم تمام آسٹریلیائی شہری بشمول وہ شہری جو جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیئے ہیں ہم سب کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ہم اکثر نظر انداز کردیئے جانے والے افراد، معذورین، ملکی عوام اور خواتین جو اپنی پیشہ وارانہ زندگی اور خاندان کو یکجا کرنے کے لئے کوشاں ہیں انہیں فراموش نہیں کریں گے۔ علاوہ ازیں ہم کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنے کی مقدور بھرکوشش کریں گے۔ ایبوٹ نے بتایاکہ وہ فوری طورپر وزیراعظم کے محکمہ اور کابینہ کو ہدایت کریں گے کہ وہ کاربن ٹیکس کو منسوخ کرنے قانونی مسودہ تیار کریں اور خازن جوہاکی بھی بورڈ آف کلین انرجی کارپوریشن کو سرگرمیاں مسدود کرنے کی ہدایت دیں گے۔ قدامت پرست قائد نے پناہ حاصل کرنے کے خواہاں افراد آسٹریلیا کے متنازعہ نئی پالیسی کا بھی اعلان کیا جس میں ان کی کشتیوں کی ملیشیاء فوری لوٹادینے کا اقدام بھی شامل ہے۔

Tony Abbott sworn in as Australia's new prime minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں