17/ستمبر لکھنؤ یو۔این۔آئی
اترپردیش کی اکھلیش یادو کی حکومت نے مظفر نگر فساد میں مہلوکین کے ورثاء کو فی کس10 لاکھ روپیئے معاوضہ فوری فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ حکومت نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ مہلوکین کے ورثاء کو 15لاکھ روپیئے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپیئے دیئے جائیں گے، علاوہ ازیں حکومت نے مہلوکین کے کسی ایک وارث کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیاتھا۔ اترپردیش کے چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے بتایاکہ حکومت کے فیصلے جنگی خطوط پر نافذ کئے جائیں گے۔ زخمیوں کا حکومت نے مفت علاج کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ ایک ٹی وی چینل کے صحافی راجیش ورما کے خاندان کو15لاکھ روپیئے اور نئی دہلی کے ایمس میں زیر علاج لڑکی عذراء کو50ہزار روپیہ دیئے جاچکے ہیں۔ Muzaffarnagar riots Prime Minister assured ex-gratia of Rs. 10 lakh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں