مودی ازدواجی زندگی کی وضاحت کریں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

مودی ازدواجی زندگی کی وضاحت کریں - کانگریس

Modi will have to disclose marital status
کانگریس نے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کی ازدواجی زندگی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہاہے کہ لوک سبھا کے آئندہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت انہیں اس کالم کو لازمی طورپرپُر کرنا ہوگا۔ راجیہ سبھا کے رکن اور کانگریس کمیٹی کے رکن اور گواامور کے انچارج شانتا رام نائک نے کل یہاں صحافیوں سے کہا یہ کافی عجیب بات ہوگی کہ اپنی ازدواجی کیفیت کا اعلان کئے بغیر مسٹر مودی کس طرح کاغذات نامزدگی داخل کریں گے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے مسٹر مودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے ان سے اس وقت اپنی ازدواجی صورتحال واضح کرنے کو کہاتھا جب ایک خاتون ٹیچر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مسٹر مودی سے شادی کی ہے۔ مسٹر نائک نے بتایاکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کا یہ حکم آیا تھا کہ اگر کوئی امیدوار اپنے اثاثوں اور سابق جرائم کی تفصیلات نہیں بتاتا ہے تو اس کے کاغذات مسترد کردیئے جائیں گے۔ اس حکیم کے پیش نظر مسٹر مودی کے لئے اپنی ازدواجی صورتحال اور ازدواجی زندگی اور اثاثوں والے کالم کو چھوڑنا آسان نہیں ہوگا۔ کل شام یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن و آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری گوا کے انچارج شانتا رام نائیک نے کہاکہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مسٹر مودی کس طرح اپنی نامزدگی کے کاغذات ان کی شادی کے موقف کا اعلان کئے بغیر پیش کریں گے ۔ مسٹر نائک کے بموجب مسٹر مودی کے پاس ایک انتخاب یہ ہوگا کہ شادی کے موقع کے کالم کو اور بیوی کے اثاثہ جات کو خالی چھوڑ دیں۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے پیش نظر جس نے حکم نامہ جاری کیا کہ نامزدگی کے کاغذات کو مسترد کردیاجائے اگر امیدوار اپنے بیوی کے اثاثہ جات اور مجرمانہ ریکارڈ کی تفصیلات دینے میں ناکام رہے۔

Modi will have to disclose marital status now: Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں