ممبئی سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کی این آئی اے تحقیقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-09

ممبئی سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کی این آئی اے تحقیقات

مفاد عامہ کی ایکد رخواست کے ذریعہ7/11ممبئی سلسلہ وار ٹرین دھماکوں کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کروانے کی اپیل کی گئی ہے اور الزام لگایا گیا کہ اے ٹی ایس کی جانب سے اس کیس میں مسلم نوجوانوں کو جھوٹی شہادتوں کے ذریعہ پھنسایاگیا۔ بمبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی یہ درخواست 5ستمبر کو داخل کی گئی جس میں 13ملزمین کے خلاف خصوصی مکوکا عدالت میں جاری مقدمہ پر حکم التواء جاری کرنے کی بھی خواہش کی گئی۔ مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے 11؍جولائی 2006ء میں ہوئے سلسلہ وار ٹرین بم دھماکوں میں ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا(سیمی) کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے 13ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیاہے ۔ مفاد عامہ کی درخواست میں عدالت العالیہ سے خواہش کی گئی کہ ان دھماکوں کی قومی تحقیقات ایجنسی(این آئی اے ) کے ذریعہ ازسر نو تحقیقات کروائی جائیں۔تمام 13گرفتار ملزمین کو ضمانتوں پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف جاری مقدمہ پر حکم التواء جاری کردیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مہاراشٹرا پولیس کے مختلف شعبوں نے ٹرین بم دھماکوں کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں مختلف بیانات دیئے ہیں۔ درخواست میں یاد دلایاگیا کہ 2006ء کے مالیگاؤں بم دھماکوں میں بھی اے ٹی ایس نے کئی مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیاتھا جو این آئی اے کی تحقیقات کے بعد بے قصور ثابت ہوئے اور این آئی اے نے تحقیقات کے بعد دعویٰ کیا کہ یہ دھماکے ہندوتوا کے دہشت گردوں کی کاروائی تھی۔

PIL seeks NIA probe into 7/11 Mumbai serial train blasts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں