Prime Minister proposes, Trinamool Congress disposes tieup proposal
وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے ترنمول کانگریس سے مستقبل میں انتخابی مفاہمت کے اشارے پر مغربی بنگال میں سرد مہری کا رد عمل سامنے آیاہے۔ کانگریس کی ریاستی یونٹ نے کہاکہ ہے کہ وہ اس سلسلہ میں انتظار کروا ور دیکھو کی پالیسی اختیار کرے گی جبکہ ترنمول کانگریس نے کہاہے کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ تنہا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیگی۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر مناس بھونیا نے کہاکہ ریاستی یونٹ کو ترنمول سے اتحاد کے تعلق سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے تاہم پارٹی اس پر انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اختیار کریگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی کل ہند کانگریس کمیٹی سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ہم سے صرف اتنا کہا گیا ہے کہ ہم پارٹی کو ریاست میں مستحکم کریں اور ہم مزید کوئی ہدایت ملنے کا انتظار کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے بیان میں کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے کل کہاتھاکہ سیاست میں کوئی مستقل دوست اور مستقل دشمن نہیں ہوتا اس لئے وہ کسی بھی پارٹی سے اتحاد کا امکان مسترد نہیں کرتے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائین نے کہاکہ ان کی پارٹی لوک سبھا انتخابات میں تنہا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیگی کیونکہ ریاست کے عوام پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام نے 2009کے لوک سبھا انتخابات اور 2011کے اسمبلی انتخابات میں اور پھر بعد کے پنچایت انتخابات میں پارٹی کی تائید کی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں