صنعت لگائیں اور نئے بنگال کی تشکیل کریں - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-18

صنعت لگائیں اور نئے بنگال کی تشکیل کریں - ممتا بنرجی

bishwa bangla
جمہوری طریقہ سے تحریک چلانے والوں کی ہم کبھی مخالفت نہیں کریں گے مگر ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور عوام کو نقصان پہنچانے کے مقصد کے تحت ہڑتال کرنے والے اور تحریک چلانے والوں کوک بھی نہیں بخشاجائے گا۔’ملن میلہ گراؤنڈ‘میں ’اسمال اسکیل اینڈمیڈیم اسکیل انڈسٹری‘ کے 6روزہ میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مذکورہ جملے اداکئے ۔ اسمال اور میڈیم اسکیل انڈسٹری کو ریاست کا مستقبل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست میں صنعتوں کے قیام کیلئے زمین کی کمی نہیں ہے جس کیلئے موجودہ حکومت نے "لینڈ بینک" کی بھی تشکیل دی ہے۔لہٰذا اس لینڈ بینک کے تحت فی الحال ریاستی حکومت کے پاس کئی ایکڑ زمین ہے۔ اس لئے سرمایہ کاروں کو آگے آنے کی میں دعوت دیتی ہوں اور ریاست کی ترقی کا حصہ بننے کا موقع دیتی ہوں۔ کل8چھوٹی اور متوسط طبقہ کی کمپنیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے ’ورلڈ بنگلہ برانڈ‘ کے لوگو کا بھی افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے میڈیم اینڈ اسمال اسکیل انڈسٹری کے تحت مختلف کمپنیوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ ترنمول حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ ریاست کو صنعتی اعتبار سے ترقی کے منازل تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک ریٹیل سیکٹرمیں 2 لاکھ ملازمت کے مواقع فراہم ہوچکے ہیں۔ لہٰذا مستقبل میں ایک کروڑ ملازمت کے مواقع فراہم ہونے کا امکان ہے۔ صنعتکاروں کو انہوں نے پیغام پہنچادیا ہے کہ ریاست میں زمین کی حصول کاکوئی بھی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہاں زمین کی کمی ہے۔ اس لئے سرمایہ کار بلاجھجھک بنگال میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کرسکتے ہیں۔ حکومت کا انہیں بھرپور تعاون ملے گا۔ ملن میلہ گراؤنڈ میں خوردہ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ریاست میں صنعتی ترقی اپنی رفتار میں ہے اور میں100میں سے100 نمبر دوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مختلف جگہوں سے صنعتکار یہاں سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں۔لہٰذا مستقبل میں یہاں ملازمت کے لاکھوں مواقع فراہم ہوں گے۔ صنعتکاروں سے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ صنعتوں کا قیام کرکے نئے بنگلہ کی تشکیل کریں۔ صنعتکاروں کو ہر طرح کی سہولت ریاستی حکومت فراہم کرے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ نے سنرجی ایم ایس ایم ای 2013ء کا افتتاح کیا۔ یہ میلہ آئندہ 21ستمبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا بیربھوم میں 180ایکڑ زمین پر رولڈ اسٹیل بینک کا قیام حکومت کرنے جارہی ہے ۔ اس تقریب میں ریاستی وزیرمالیات امت مترا، وزیر صنعت پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور دیگر وزراء اور ان کے سکریٹری بھی موجود تھے۔

Invest in industry, build Bengal - Mamata banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں