ہندوستان کی تباہی کے لیے منموہن سنگھ ذمہ دار - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

ہندوستان کی تباہی کے لیے منموہن سنگھ ذمہ دار - نریندر مودی

manmohansingh and narendramodi
چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے امبیکا پور میں ان کے لئے خاص طورپر بنائے گئے فرضی لال قلعہ سے آج خطاب کیا۔ اپنی عادت کے مطابق نریندر مودی نے منموہن سنگھ اور راہول گاندھی کو سخت تنقید کا نشناہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ آج جو ملک کی مالی صورت حال ہے ، اس بحران کیلئے وزیراعظم منموہن سنگھ ذمہ دار ہیں۔ تلنگانہ اور غربت جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے میں کانگریس ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں نریندر مودی نے باضابطہ بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ جاریہ سال اس ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہین۔ انہوں نے راہول گاندھی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے نائب صدر کا یہ خیال کہ غربت ایک ذہنی حالت کانام ہے ، بڑا مضحکہ خیز ہے ۔ یہ بات کہتے ہوئے راہول نے عوام کے زخموں پر تیزاب ڈالنے کا کام کیا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم منموہن سنگھ کا موازنہ چیف منسٹر چھتیس گڑھ رمن سنگھ سے کیا۔ مودی نے کہاکہ رمن سنگھ اور منموہن سنگھ دونوں ڈاکٹر ہیں ۔ رمن سنگھ کی قیادت میں چھتیس گڑھ ترقی کے راستہ پر گامزن ہے ۔

Narendra Modi attacks Manmohan Singh, Rahul Gandhi over Indian rupee, poverty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں