ٹی آر یس کو ضم کرنے کے مسئلہ پر کانگریس عجلت میں نہیں
علیحدہ تلنگانہ کے فیصلہ کے باجود کانگریس کو پارٹی میں ٹی آر ایس کے انضمام پر کوئی عجلت نہیں انتہائی باوثوق ذرائع نے کہا کہ کانگریس کے چند قائدین کا احساس ہے کہ آندھرا پردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات سے قبل انضمام سے تلنگانہ میں بے جےپی کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن سے قبل اور ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے اقدامات کے دوران ٹی آر ایس سے بات چیت کی توقع نہیں ہے ۔ آندھرا پردیش میں آئندہ سال مئی میں لوک سبھا کے ساتھ اسبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ صدر تلنگانہ راشٹراسمیتی چندر شیکھر راؤ نے علیحدہ تلنگانہ کے فیصلہ کے باوجود کانگریس میں اپنی پارٹی کو ضم کرنے کا کوئی واضح اعلان نہیں کیا جن کا استدلال ہے کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کو منظوری کے بعد اس مسئلہ پر غور کیاجائے گا ۔ کانگریس میں انضمام پر ٹی آر یس میں بھی پھوٹ ہوگئی ہے جہاں اس جماعت کے چند قائدین کانگریس میں شامل ہوگئے اور دوسرے شامل ہونے والے ہیں ۔
Congress not in hurry over merger of TRS in party

گفتگو میں شامل ہوں