کراچی میں انسداد جرائم مہم سے متعلق حکمت عملی کو قطعیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

کراچی میں انسداد جرائم مہم سے متعلق حکمت عملی کو قطعیت

وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے سب سے بڑے اور جنوبی بندرگاہی شہر کراچی میں چن قتل، تاوان، اغوا، جبری وصولی اور وسیع تر مجرمانہ سرگرمیوں کا سلسلہ ختم کرنے سے متعلق کاروائی مہم کے طورطریقوں کو قطعیت دیدی ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں قانون نافذ کرنے والی مشنری کو کراچی میں بحالی امن کیلئے مسلسل کاروائیوں کی ضرورت ہے کیونکہ پالیسیوں میں روزانہ ترمیم ناممکن ہے۔ نواز شریف نے کراچی کو جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلانے کیلئے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کاسلسلہ جاری رکھاہے اور آج ان کی رہائش گاہ پر اعلیٰ قائدین کے ساتھ اجلاس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ نیم فوجی دستہ پاکستان رینجرس اور پولیس کی شراکت سے کراچی میں آئندہ چند روز میں ایسے عناصر کے خلاف زبردست مہم چھیڑی جائے گی فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، آئی ایس آئی سربراہ، لفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام، چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور دیگر سینئر عہدیدار اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر فائنانس استحق ڈار نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے حکام کو پرازیکیوسن نظام میں موجود خلا پُرکرنے کے طورطریقوں میں شدت پید اکرنے کی ہدایت دی جس کا مقصد شہریوں کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل مہم جاری رکھنا ہے۔

Pakistan PM Nawaz Sharif finalises strategy for Karachi operation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں