MFN for India not under consideration: Pakistan
ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ فی الحال زیر غور نہیں۔ پاکستانی وزیر فنانس اسحاق ڈار نے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد خصوصی طور پر نئی دہلی اور عمومی طور پر دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں فروغ کا پابند ہے۔ ان کے اس ریمارک سے چند روز قبل عالمی بنک نے ایک رپورٹ میں وضاحت کی تھی کہ ہندوستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دینے سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔ سرکاری ٹیلی وژن چینل پی ٹی وی کے ساتھ بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے یہ بات کہی کی فی الحال ہندوستان کو "ایم ایف این" کا درجہ دئے جانے پر حکومت غور نہیں کر رہی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے قبل اپنے مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں