جگن موہن ریڈی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-12

جگن موہن ریڈی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

jagan mohan reddy
وائی ایس آر کانگریس پارتی کے مقید سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج یہاں خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت داخل کرتے ہوئے اس بنیاد پر راحت دینے کی استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے کیس میں سی بی آئی کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے کل تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے سی بی آئی کودرخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کل ہی کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ اور دوسروں کے خلاف مزید تین چارج شیٹ داخل کی ہیں جس کے ساتھ اس کیس میں اب تک8چارج شیٹ داخل کئے جاچکے ہیں۔ سی بی آئی نے جگن کو گذشتہ سال27مئی کو غیر محسوب اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا اور انہیں عدالتی تحویل میں چنچل گوڑہ جیل میں رکھاگیاہے۔ سپریم کورٹ نے 9/مئی کووائی ایس آر کانگریس لیڈر کی درخواست ضمانت مستر د کرتے ہؤے سی بی آئی کو چار ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چارج شیٹ کے ادخال کے بعد جگن اب عدالت سے رجوع ہونے کے لئے آزاد ہیں جو انکی درخواست ضمانت پر غور کرے گی۔

Jaganmohan Reddy files bail application in DA case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں