Azam Khan skips Agra meet, SP says his absence does not matter
یو پی میں حکمراں سماج وادی پارٹی کی قومی عاملہ کے اجلاس میں یہاں ایک سینئر پارٹی لیڈر و ریاستی وزیر محمد اعظم خان نے شرکت نہیں کی۔ تاہم اس بات کو سماج وادی پارٹی نے غیر اہم بتایا ہے پارٹی کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے قومی ترجمان رام گوپال یادو نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایاکہ خان کی غیر حاضری پر بین السطور کوئی اور مطلب نہ نکالاجائے۔"جملہ 106ارکان کے منجملہ26نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اعظم خان، ان 26ارکان میں سے ایک ہیں۔" یادو نے کہاکہ ان کی پارٹی، غیر حاضر ارکان سے کوئی وضاحت طلب نہیں کرے گی۔ یادو نے مزید کہاکہ"خان نے چیف منسٹر کے ساتھ کئی سرکاری تقاریب میں شرکت کی ہے۔ حکومت کے ان کی ناراضگی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ممکن ہے کسی مصروفیت کے سبب خان یہاں نہیں پہنچ پائے ہوں۔اعظم خان ، آج صبح یہاں پہنچنے والے تھے لیکن اب ایک اطلاع میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے اپنا دورہ آگرہ ملتوی کردیاہے۔لکھنو میں اعظم خان کے دفتر نے بتایاکہ اعظم خان کا مزاج ٹھیک نہیں ہے اور وہ وائرل بخار مٰں مبتلاہیں۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ خان نے کل لکھنو میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی حالانکہ انہوں نے سکریٹریٹ میں اپنے دفتر پہنچ کر فرائض انجام دیئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں