اسرائیل پاکستان کو اسلحہ سربراہ نہیں کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-16

اسرائیل پاکستان کو اسلحہ سربراہ نہیں کرے گا

Israel not to supply weapon systems to Pakistan
اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان فوجی تعلقات میں اضافہ کے دوران اسرائیل نے کہاکہ وہ کوئی بھاری فوجی سازوسامان اور بڑا ہتھیار پاکستان کوسربراہ نہیں کرے گا۔ اسرائیل نے کہاکہ پاکستان کو کوئی فوجی سازوسامان اور بھاری ہتھیار پاکستان کو سربراہ نہ کرنے کی اس کی پالیسی بالکل واضح ہے۔ اسرائیلی سفیر الان ازبزج کہا کہ اسرائیل ایک مخصوص رہنمایانہ خطوط کے ساتھ فوجی ہتھیار برآمد کرتاہے۔ پاکستان کو فوجی سامان سربراہ کرنے کے سلسلہ میں اس پالیسی کو معکوس کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں۔ اسرائیل کے اخبار"الحارث" نے ایک خبر شائع کی جس میں بتایاگیا کہ برطانوی حکومت کی ایک رپورٹ میں بتایاگیاکہ اسرائیل گذشتہ ایک سال سے پاکستان کو بھاری اسلحہ سربراہ کررہاہے۔ ہندوستان کو گائیڈ یڈدبابہ شکن سربراہ کرنے کے تعلق سے پوچھے جانے پر اسرائیلی سفیر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Israel not to supply weapon systems to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں