تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت - خیبر پختونخوا سے فوجیوں کی بازطلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-16

تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت - خیبر پختونخوا سے فوجیوں کی بازطلبی

طالبان کے ساتھ امن بات چیت کی تیاریوں کے طورپر خیبر پختون خواکی صوبائی حکومت نے اصولی طورپر انتہائی پرفضا اور حسن فطرت سے مالا مال ملاکندڈیویژن سے فوجیوں کی مرحلہ واربازطلبی شروع کردی ہے۔ یہ علاوہ کبھی ممنوعہ تنظیم کے زیر کنٹرول ہوا کرتاتھا۔ دفتر چیف منسٹر سے جاری اعلامیہ میں وضاحت کی گئی کہ چیف منسٹر پرویز خٹک نے نوشیرہ میں ملاکنڈ ڈیویژن سے فوجیوں کی بازطلبی کا اعلان کیا۔ ابتدائی مرحلہ میں سیکوریٹی فورسیز بینر اور شنگلا اضلاع کا تخلیہ کردیں گی اور یہ عمل وسط اکتوبر سے شروع ہوگا۔ بعدازاں مرحلہ وار طورپر اپرویر، لوورویر اور سوات سے فوجیوں کو باز طلب کرلیا جائے گا۔ 2007ء کے دوران ان دنوں کی حکومت نے ملا کند ڈیویژن کے بعض علاقوں میں شورش پر قابو پانے کیلئے سلسلہ وار پہاڑی علاقہ میں فوج کو طلب کرلیا تھا۔ ان علاقوں سے فوجیوں کی باز طلبی کا اعلان ایسے وقت ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے آل پارٹی کانفرنس میں متفقہ اتفاق رائے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Talks with Taliban: Pakistan army to pull out from Malakand in Khyber Pakhtunkhawa

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں