عمان عالمی طبی نمائش - انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

عمان عالمی طبی نمائش - انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کی شرکت

عمان میں طب،صحت اور تندرسی کے زیر عنوان ایک بین الاقوامی نمائش میں فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن بھی شریک ہورہاہے۔ مقامی اخباری اطلاعات میں وضاحت کی گئی کہ ایف ای ڈی کا18 رکنی ایک وفداس تقریب میں شرکت کیلئے مسقط کا دورہ کرے گا۔ ایف آئی ای ڈی نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران عمان کے حفظ صحت معیار میں ڈرامائی بہتری آئی ہے۔ عمان میں شعبہ حفظ صحت2012کے بجٹ میں حفظ صحت شعبہ کیلئے جو رقم مختص کی گئی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ اور اس اعتبار سے عمان، عالمی ممالک کی فہرست میں دوسرے مقام پر ہے۔2015تک یہ دنیا کا سب سے اہم مارکٹ بن جائے گا جو2بلین ڈالر پر مشتمل ہوگی۔ ہندوستانی کمپنیوں کو تجارتی مواقع بہت زیادہ نصیب ہوں گے کیونکہ متعدد پراجیکٹس پر کام ہورہاہے۔ عمان میں بڑی تعداد میں ہندوستانی آباد ہیں، لہٰذا ہندوستانی شعبہ صحت میں طبی سیاحت کی بھی نئی راہیں کھلیں گی۔ عالمی نمائش میں امارات، اردن، مصر، جرمنی،اٹلی اور ترکی بھی شریک ہورہاہے۔

Body of Indian exporters part of medical exhibition in Oman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں