اخوان المسلمون کے اخبار فریڈم اینڈ جسٹس کا دفتر حکومت نے بند کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-26

اخوان المسلمون کے اخبار فریڈم اینڈ جسٹس کا دفتر حکومت نے بند کر دیا

مصر کے حکام نے اخوان المسلمین کے اخبار"فریڈم اینڈ جسٹس"کے فتر کو بند کردیا۔ اخبار"فریڈم اینڈ جسٹس" کے قاہرہ میں واقع ہیڈ کوارٹر کو بندکردیاگیا۔ اخوان المسلمین کوکچلنے مہم کے ایک حصہ کے طورپر اس کے اخبار کے دفتر کو بندکردیاگیا۔ اخوان المسلمین نے ایک بیان جاری کیاکہ اخبار کے صحافیوں نے فوج کے اقدام کی مذمت کی۔ پولیس نے اخبار کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا کیا۔ یہ اقدام اس وقت کیاگیا جبکہ ایک عدالت نے اخوان المسلمین پر امتناع عائد کردیا۔ عدالت نے اخوان المسلمون کے اثاثہ جات کو منجمد کرنے کا بھی حکم دیا۔ افواج نے کہاکہ حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے بعد اخوان المسلمین پر امتناع عائد کردیاگیا۔ فوج نے اخوان المسلمین سے وابستگی رکھنے والے محمد مرسی کو اقتدار سے بیدخل کردیاتھا۔ اس کے بعد سے اس کے سینکڑوں کارکنوں کوہلاک کردیاگیا۔اخبار "فریڈم اینڈ جسٹس" کے50سے زائد عملہ روپوش رہ کر کام کررہاتھا۔ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے زوال کے بعد اخوان المسلمین نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد اس سے وابستہ محمد مرسی صدر منتخب ہوئے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد محمد مرسی نے حد سے زیادہ اختیارات حاصل کرلئے۔ عام ناراضگی پھیل گئی۔ محمد مرسی پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے معیشت کوبہتر بنانے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ محمد مرسی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع ہوگیا اور اس کے بعد فوج نے مداخلت کرکے محمد مرسی کو اقتدار سے بیدخل کردیا۔ اس وقت آرمی چیف جنرل عبدالفتح السیسی مصر میں اتھاریٹی بن کر ابھرے ہیں۔

Egypt shuts down Brotherhood newspaper

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں