فضائی ٹکٹوں کی منسوخی اور تاریخ تبدیلی چارجس میں کمی پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-14

فضائی ٹکٹوں کی منسوخی اور تاریخ تبدیلی چارجس میں کمی پر غور

ہندوستانی ایرلائنز نے فضائی ٹکٹوں کی منسوخی اور تاریخ سفر کی تبدیلی کے چارجس میں کمی کرنے پر غور کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ اسی دوران حکومت نے فضائی مسافرین کی شکایات کے ازالہ کے لیے دہلی اور ممبئی کی طیران گاہوں پر ایک نگران کار افسر کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایر لائنز کے چیف اکزیکٹیو اور اعلیٰ عہدیداروں کے ایک اجلاس میں آج یہاں وزارت شہری ہوا بازی نے طیاروں کو لیز پر دینے والی کمپنیوں کے مفادات کےتحفظ کے لیے ایر کرافٹ ایکٹ اینڈ رولس میں ترمیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ گنگ فشر ایر لائنز کی پروازیں بند ہونے کے بعد بیشتر کمپنیوں نے ہندوستانی ایر لائنز کو طیارے لیز پر دینے کے معاملے میں سخت شرائط عائد شروع کردیا ہے ۔ آج منعقدہ اجلاس کی صدارت معتمد شہری ہو ابازی کے این سریواستو نے کی ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اندرون ملک پروازوں کا اہتمام کرنے والی ایر لائنز کو چاہئے کہ وہ بالخصوص ان ریاستوں کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیں جہاں جیٹ فیول پر محاصل ٹیکس کم کردئیے گئے ہیں ۔

Indian airlines to mull lowering ticket cancellation charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں