داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

داؤد ابراہیم کو ہندوستان واپس لایا جائے گا

shinde dawood ibrahim
مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے جن کے دورِوزارت میں کئی مطلوبہ دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، آج کہا ہے کہ انڈرولرلڈڈان اور ہندوستان کے انتہائی مطلوب مفرور دہشت گرد داو¿د ابراہیم کو بھی انصاف کا سامنا کرنے ہندوستان واپس لایاجائے گا۔ انوں نے یہاں اخبارنویسوں سے بات چیت کرے ہوئے کہا کہ ©"ہم' ایک کے بعد دوسرے کو لائیں گے ۔ سب آجائیں کے۔ بس ذرا انظار کیجئے"۔ شنڈے نے جوا اپنے دور وزارت میں مذکورہ گرفتایوں پر مسرور نظر آرہے تھے، مذکورہ خیالات ظاہر کئے ۔ اخبار نویسوں نے ان سے پوچھا تھا کہ آیا داو¿د ابراہیم کی گرفتاری کا اور اس کو ہندوستان واپس لایاجانے کا کوئی امکان ہے؟ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ داو¿د ابراہیم ، ایک بڑے وسیع غیر قانونی بزنس کا نگران ہے۔ 1993میں ممبئی میں ہوئے دھماکوں کے بعد وہ ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حیثیت سے ابھرا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس نے ممبئی دھماکوں کے لئے مبینہ طور پر مالیہ فراہم کیا تھا اور یہ دھماکے منظّم کئے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ داو¿د کا قریبی ربط ضبط ہے ۔ نتیجتاً امریکہ نے داو¿د کو ایک "عالمی دہشت گرد"قراردیا ہے اور اس معاملہ کو اقوام متحدہ کے سامنے رکھا ہے تاکہ دنیا بھر میں داو¿دکے اثاثہ جات منجمد کرنے کی کوشش کی جائے اور اس کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سمجھا جاتا ہے کیہ داو¿د ابراہیم پاکستان میں موجود ہے۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ شنڈے کے دور وزارت میں سیکوریٹی ایجنسیوں نے کئی مطلوبہ دہشت گردوں بشمول سید ذبیح الدین انصاری عرف ابو جندل ، جصیح مھمود عرف فصیح محمد (ممبئی میں ہوئے دہشت پسندانہ حملوں کا اہم سازشی )، عبدالکریم ٹنڈا اور یٰسین بھٹکل کو گرفتار کیا ہے۔ (شنڈے کو سال گزشتہ 31جولائی کو وزیر داخلہ بنایا گیا تھا)۔ابوجندل ، لشکر طیبہ کا ایک سرگرم کارکن ہے۔ اُس پر، احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر بم حملے کرنے کا الزام ہے۔ جرمن بیکری دھماکہ کیس میں وہ شریک ملزم ہے۔ اس کو اورنگ آباد اسلحہ ضبطی کیس کا بھی سامنا ہے۔ سعودی عرب نے ابو جندل کو جون 2012میں ہندوستان کے حوالہ کیا تھا۔ فصیح محمود، بہار سے تعلق رکھتا ہے اور لشکر طیبہ کا کارکن ہے۔ وہ 2010میں بنگلور کے چنا وامی اسٹیڈیم میں ہوئے دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہے۔ 2010ہی میں جامع مجد کے قریب ہوئے دہشت پسندانہ حملہ میں بھی وہ ملوث بتایاجاتاہے ۔ فصیح محمود کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا اور بعد میں ہندوستان لایا گیا۔ ٹنڈاپر، دسمبر 1996اور جنوری 1998کے درمیان نئی دہلی، پانی پت، سونی پت ، لدھیانہ ، کانپور اور وارانسی میں دھماکے کرنے کا الزام ہے۔ ٹنڈاکو گذشتہ ماہ ہند۔ نیپال سرحد پر گرفتا کیا گےا تھا۔ انڈین مجاہدین کے شریک بانی یٰسین بھٹکل کو جو لگ بھگ 40دھماکہ کیسوں میں مطلوب ہے، گذشتہ پنجشنبہ کو ہند۔ نیپال سرحد پر گرفتار کیا گیا۔ اس کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کو 35لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Dawood Ibrahim will be brought back to India, says Sushil Kumar Shinde

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں