ضمانت خوراک بل کو ہندوستانی پارلیمنٹ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

ضمانت خوراک بل کو ہندوستانی پارلیمنٹ کی منظوری

food security bill
بھوک سے لڑائی کیلئے دنیا کے سب سے بڑے پروگرام کا عملاً آغاز کرتے ہوئے پارلیمنٹ نے آ ج تاریخی ضمانت خوراک بل کو منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت ملک کی دو تہائی آبادی کو ایک حق کے طور پر رعایتی شرحوں پر اناج فراہم کیا جائے گا ۔ اس مہم پسند بل سے توقع ہے کہ ملک میں 82کروڑافراد کو فائدہ ہوگا۔ کافی تاخیر اور غیر یقینی کے بعد پارلیمنٹ میں اسے منظورکیا گیا۔ اب تاریخی قانون بننے سے یہ صرف ایک قدم صدارتی منظوری سے دور ہے۔ مجوزہ قانون کو راجیہ سبھانے اس اقدام کے بارے میں تفصیلی مباحث کے بعد ندائی ووٹ سے منظور کیا ۔ اس بل کو گزشتہ ہفتہ کوک سبھا میں منظور کیا گیا تھا۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام ترامیم کو مسترد کردیا گیا۔ بعض ترامیم مثلاً سماج وادی پارٹی کے رکن نریش اگروال کی جانب سے پیش کردہ ترمیم کو واپس لے لیا گیا جب کہ بعض ارکان بشمول بی جے پی کے وینکیا نائیڈو اور پرکاش جاوڈیکر نے اپنی ترامیم کی قبولیت کے لیے زور نہیں دیا ۔ دن بھر طویل مباحث کے بعد اس بل کو منظوری دی گئی جس کے دوران اپوزیشن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام محض بعض موجودہ اسکیمات کا چربہ اور انتخابات کے پیش نظر اختیار کردہ ایک حربہ ہے۔ اس بل کے تحت بالترتیب 2, 3 اور ایک روپیہ میں ایک شخص کو پانچ کیلوگرام چاول، گیہوں اور دالوں کی ضمانت دیتا ہے۔ ہندوستان اس طرح بعض منتخب ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا جو اپنی بیشتر آبادی کو اناج کا حق دیتے ہیں ۔ ایک لاکھ 30ہزار کروڑروپیے کی حکومتی امداد کے ساتھ یہ ضمانت خوراک پروگرام دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔ اس کے لیے 62ملین ٹن اناج کی ضرورت پڑے گی۔ وزیر خوراک، کے وی تھامس نے بحث کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہ رہے ہیں کہ یہ ایک سو فیصد پرفیکٹ اسکیم ہیں لیکن یہ عوامی نظام تقسیم کو جامع بنانے کی سمت پہلا قدم ہے۔ انہوں نے ان اندیشوں کو دور کرنے کی کوشش کی کہ اس اقدام سے وفاقیت متاثر ہوگی کیوں کہ انہوں نے کہ کہ مرکزی حکومت زیادہ تر مالی بوجھ کو برداشت کرے گی ۔ انہوں نے کہ کہ مرکز اور ریاستوں کومل کر کام کرنا ہوگا۔

Parliament approves Food Security Bill with amendments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں