ہندوستانی جیلوں میں محروس پاکستانیوں کی فہرست پاکستان مشن کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-03

ہندوستانی جیلوں میں محروس پاکستانیوں کی فہرست پاکستان مشن کے حوالے

list of Pakistani prisoners in india
ہندوستان نے ایسے 386پاکستانی قیدیوں کی فہرست، ہائی کمیشن پاکستان (نئی دہلی ) کے حوالہ کردی ہے جو، ہندوستانی جیلوں میں محروس ہیں۔ تاہم وزارتِ خارجہ پاکستان کے پاس موجودریکارڈ اور پکستانی لائی کمیشن (نئی دہلی ) ونیز غیر سرکاری تنطیموں (این جی اوز) اور خودمذکورہ قیدیوں کے رشتہ داروں کے پاس موجودریکارڈ کے بموجب ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد485ہے۔ اے پی پی نے آج یہاں وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے حوالہ سے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس عہدیدار نے پاکستانی سینٹ کی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے منشیات کنڑول و داخلی امور کو مذکورہ اطلاع دی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ہندوستانی حکام سے اس معاملہ کو رجوع کرتے ہوئے ان قیدیوں کی تعداد سے متعلق فرق کے بارے میں وضاحت کرنے کو کہا ہے۔ اسی عہدیدارنے بتایاکہ30پاکستانی قیدیوں کی تعداد سے متعلق فرق کے بارے میں وضاحت کرنے کو کہا ہے۔ اسی عہدیدار نے بتایا کہ 30پاکستانی قیدیوں نے اپنی قید کی میعادیں مکمل کرلی ہیں لیکن ہندوستانی حکام نے انہیں ہنوزرہانہیں کیا ہے۔ ان 30پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے مسئلہ کو پاکستانی مشن ، متعلقہ ہندوستانی حکام سے مسلسل نمائندگی کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب یں وزارت خارجہ پاکستان کے عہدیدارنے بتایا کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی جیلوں میں جملہ (79,012)پاکستانی قیدی محروس ہیں اور وزارت خارجہ پاکستان ، دستور کے مطابق ان قید یوں کو قانونی امداد فراہم کررہی ہے۔

India gives Islamabad list of Pakistani prisoners

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں