برطانوی قصر شاہی میں سیکیوریٹی کی خلاف ورزی پر 2 گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-09-08

برطانوی قصر شاہی میں سیکیوریٹی کی خلاف ورزی پر 2 گرفتار

Buckingham-Palace-break-in
برطانوی قصر شاہی ، بکنگھم پیالس میں سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی اور سرقہ کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ برطانوی حکام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دہائیوں بعد سیکیورٹی کی ایسی سنگین خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ۔ حکام کے مطابق کم از کم ایک شخص دیوار پر چڑھ گیا اور اسے پھاند نے کے بعد لاتیں مارکر ایک دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا ۔ سارق کم ازکم سیکیورٹی کی 3 صفحوں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا ۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ 1982ء میں مائیکل فگان کو ملکہ کے بیڈروم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملکہ الزیبتھ دوم نے اسے دیکھتے ہی شور مچانا شروع کردیا تھا ۔ قصر شاہی کی دیواروں پر نہایت قیمتیپینٹینگس آویزاں ہیں ۔ علاوہ ازیں بیش بہا مجسموں اور فرنیچر سے محل بھرا پڑا ہے ۔قصر شاہی برطانوی شاہی گھرانے کا مرکزی انتظامیہ بھی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو اس علاقہ میں گرفتار کیا گیا جو دن کے وقت عوام کے لیے کھول دیا جاتا ہے ۔ اسے سرقہ سیکیورٹی خلاف ورزی اور نقصان پہنچانے کے مجرمانہ ادارہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

Two men arrested over Buckingham Palace break in

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں